چترال (نمائندہ چترال میل)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات اور عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کیلئے حتی المقدور انتظامات کئے جارہے ہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظرعوام بھی انتظامیہ کی طرف سے طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنانے میں اپناکرداراداکریں۔عوام کے تعاون سے ہی کروناوائرس پرکنٹرول ممکن ہے۔چترال میں کروناوائرس سے بچاؤاورمتاثرہ افرادکے علاج اورگھرگھرآگاہی پہنچانے میں آغاخان ہیلتھ سروس چترال حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر لوئرچترال نویداحمدنے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال گرم چشمہ میں 20بستروں پرمشتمل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال کے اندورنی راستوں پر بغیر ماسک کے افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ضلع کے حدود میں بغیر ماسک داخلے پر بھی پابندی لگادی جائے گی اور ضلع بھر میں یوسی اوروی سی سطح پرم مہم شروع کی جائے گی کہ گھرگھر جاکرماسک پہنے اورگھروں میں ماسک بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔
اس موقع پرآغا خان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاب کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے کہاکہاے کے ایچ ایس پی چترال کرونا وائرس سے بچاؤ اور متاثرہ افراد کے علاج گرم چشمہ میں تمام جدیدسہولیات کے ساتھ 20بیڈپرمشتمل ایمزجنسی رپسانس سینٹرتیارکیاہے یہاں کروناکے مثبت کیسس کے افرادکوادویات،خوراک اوردیگرسہولیاف مفت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی طرف سے اسے سنجیدہ نہ لینے کی وجہ سے اور بالخصوص دیہی علاقوں میں غمی و شادی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنا اور میل جول ختم نہ کرنے کی صورت میں کرونا وائرس کے نتائج خطرنا ک ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی ریسپانس سینٹر فار کوڈ19- پیشنٹس میں کام کرنے والے عملے کے افراد کو ادویات اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (PPE) سمیت تمام لازمی آلات اوراشیاء فراہم کر دی گئیں ہیں۔ سینٹر کے عملے میں 7 ڈاکٹر اور 10 نرسیں اور12سپورٹس اسٹاف سمیت 29 ہیلتھ کیئر افراد شامل ہیں جو سینٹر میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔نہوں نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس اس ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی جس کے لئے سازوسامان بیرون ملک سے درامد کرنے کا کام جاری ہے اور یہ لیبارٹری کسی بھی وقت چترال میں چالو ہوگا جس سے اس ریجن کے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ کروناوائرس کے خلاف جدوجہد میں وباء سے متاثر ہونے والے لوگوں کی دیکھ بھال میں اپنا کردار اداکررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ جدید سہولت، ہمارے انسانی وسائل کے ساتھ مل کر، اس مصیبت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گی۔انہوں نے کہاکہ یہ وباء فی الحقیقت ایک بحران ہے جس کا ہم سب مل کر سامنا کر رہے ہیں اور اس سے نمٹنے کے لیے ہم حکومتی کوششوں میں ان کا ساتھ دینے کے لیے اس موقع کو خیر مقدم کرتے ہیں۔
اس موقع پرپریڈنٹ نامدارریجنل کونسل لوئرچترال ڈاکٹرریاض حسین،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی آرایچ سی گرم چشمہ ممتازماہرتعلیم (ر)ای ڈی او صمدگل،منیجربیسک ہیلتھ سینٹرزنصرت جہاں،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹرنثار،ڈاکٹرمعراج الدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان صحت کے شعبے میں معیاری خدمات فراہم کر نے کے لئے ایساماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔ جس میں مریض کے ساتھ خلوص اور انتہائی توجہ کا ماحول ہو جس میں ایک مریض اس وقت ان جذبات کا محتاج ہوتا ہے۔صحت کے حوالے سے چترال میں آغاخان ہیلتھ سروس کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔
اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال شہزادہ،تحصیل خطیب گرم چشمہ مولانارحمت حسین،ای پی آئی کواڈینٹرڈاکٹرفیاص رومی،آرپی ایم اے کے آرایس پی انجینئرسردارایوب،اسسٹنٹ منیجر کلینیکل پروگرام قدرالنساء،نورلہادا، انوربیگ،سیدحسین علی شاہ،اکبرشاہ،علاء الدین،گل حسین،کوکل کونسل گرم چشمہ اورپرابیک پریذیڈنٹ،ممبرریجنل کونسل یاسمین پناہ،
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات