(چترال میل رپورٹ)وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہاہے کہ وزیراعلی محمود خان چترال کی پسماندگی کو دور کرنے اور اسے دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق چترال میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جنکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ قلیل مدت میں چترال کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولین ویلی میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور ریور کی چینلائزیشن کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ مذکورہ منصوبوں کی تخمینہ لاگت 10 کروڑ سے زائد ہے۔ وزیر زادہ نے کہا کہ چترال کے مختلف علاقوں میں آبنوشی، انفرااسٹرکچر کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کے لیے 40 کروڑ سے زائد رقم منظور ہوچکی اور ان منصوبوں پر بہت جلد عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔وزیر زادہ نے کہا کہ چترال میں سیاحت اور مواصلات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور متعدد منصوبوں پر دو ارب سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کو دیگر ممبران سے زیادہ فنڈز جاری کرنا وزیراعلی محمود خان کا چترال سے محبت کا اظہار ہے۔ اس موقع پر وزیر زادہ نے کہا کے چترال کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





