چترال (محکم الدین) کالاش ویلیز روڈ دوباژ چیک پوسٹ پر متعین پولیس اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ چیک پوسٹ کے اہلکار وں کی طرف سے پسند اور ناپسند کی بنیاد پر گاڑیوں کو روکا جاتا ہے۔ مسافروں کو جبرا اُتار دیا جاتا ہے، یاگاڑی واپس کی جاتی ہے۔ لیکن دوسری طرف نقل و حمل کی پابندی کے باوجود باہر سے سیاح چترال میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اور کالاش ویلی پہنچ جاتے ہیں۔ اور حالیہ زوشی فیسٹول میں کئی سیاحوں نے شرکت کی۔ جو ملک کے دوسرے شہروں سے آئے ہوئے تھے جبکہ مقامی لوگوں کوکالاش فیسٹول زوشی کو بنیاد بنا کر رشتے داروں اور عزیزوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی۔ زوشی کالاش قبیلے کا وہ چھوٹا تہوار ہے جو چلم جوشٹ کے دس دن بعد منایا جاتا ہے۔ پچھتر سالہ بزرگ شخص محمد نواز نے میڈیا کو بتا یا۔ کہ وہ اورغوچ گاءوں سے اپنی ضعیف العمر بہن کی خیریت دریافت کرنے اور عید ملنے کیلئے گھر سے روانہ ہوا۔ اور مشکل سے گاڑی میں سوار ہوکر جب دوباژچیک پوسٹ پر پہنچا۔ تو پولیس نے اُنہیں اور ایک دوسرے مسافر کو گاڑی سے اُتار دیا۔ اور کہا کہ کالاش ویلی میں فیسٹول جاری ہے۔ اس لئے ویلی کے بشندوں کے علاوہ کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پولیس کے جوان سے درخواست کی۔ کہ کالاش فیسٹول سے میرا کوئی سروکار نہیں ہے۔ اور نہ میری عمر فیسٹول دیکھنے کی ہے۔ اس دوران گارٰی کو جانے دیا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ نصف راستے میں پھنس کر رہ گئے۔ بالاخر اُنہیں جانے کی اجازت دی گئی۔ اور وہ چھ کلو میٹر پیدل چل کر بہن کے گھر پہنچ گئے۔ جبکہ وہ دمے کا مریض ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ حکومت بزرگ شہریوں کے احترام اور ادب کی بہت بات کرتی ہے۔ لیکن حقیت میں یہ سب کھوکھلے نعرے ہیں۔ یا اس قسم کے اہلکار حکومت کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش کرتے ہیں۔ ایک اور نوجوان جنید نے میڈیا کو بتایا۔ کہ ایک طرف مقامی لوگوں کو کالاش ویلی میں اپنے رشتے داروں کے گھروں تک جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ جبکہ دوسری طرف اتنے پابندیوں کے باوجود خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر شہروں سے سیاح نہ صرف چترال آچکے ہیں بلکہ کالاش ویلی پہنچ گئے ہیں۔ جو کہ سوالیہ نشان ہے۔ چترال کی نسبت نیچے کے مختلف شہر کرونا وائرس کے سب سے زیادہ شکار ہیں۔ ایسے میں چترال کے مقامی لوگوں کی نسبت دوسرے شہروں سے آنے والوں کی ویلی میں موجودگی زیادہ خطرناک ہے۔ ضلعی انتطامیہ کے اس دوغلے معیار پر عوامی حلقوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوباژ چیک پوسٹ پر مسافروں کی واپسی سے نہ صرف اُن کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بلکہ بھاری مالی نقصان اُٹھانا پڑ رہاہے۔ کیونکہ انتظامیہ کی ناہلی کی وجہ سے حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈرائیور من مانی کرایہ وصول کرتے ہیں۔ جن کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ اُلٹا نصف راستے سے مسافروں کو واپسی پر مجبور کرکے ڈرائیوروں کے ذریعے کرایے کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ویلی جانے کے لئے من پسند افراد کو اجازت دینے کے حوالے سے جب پولیس چیک پوسٹ دوباژ کے انچارج ہیڈ کنسٹبل سید الرحمن سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا۔ کہ سرکاری طور پر ایون وغیرہ علاقوں کے لوگوں کو ویلی میں جانے سے منع کیاگیاہے۔ کیونکہ ان دنوں کالاش فیسٹول زوشی جاری ہے۔ تاہم ہم نے اُن لوگوں کو ویلی میں اجازت دے دی ہے۔ جن کے پاس این او سی موجود ہو۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



