چترال (نما یندہ چترال میل) گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع چترال کے چیر مین مغل باز خان اور صدر نور احمد خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختوا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس افیسر(ڈی اے او) چترال کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے جوکہ ٹھیکہ داروں کے بل رشوت کے بغیر پاس نہیں کرتے اور ٹھیکہ داروں کو ادائیگی نہ ہونے پر ہزاروں دیہاڑی دار مزدور بھی متاثر ہورہے ہیں۔ بدھ کے روز چترال میں مشرق کو اپنی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ ڈی اے او جس دن سے چارج سنھبال لیا ہے، اس دن سے ٹھیکہ داروں کے ساتھ ان کا رویہ نہایت غیرمنصفانہ اور خلاف قانون ہے جس کے نتیجے میں ٹھیکہ داروں کے بل ان کے میز پر کئی ہفتوں تک پڑے رہتے ہیں جنہیں وہ نہ واپس کرتا ہے اور نہ ہی پاس۔ انہوں نے کہاکہ ڈی اے او کی طرف سے اپنے ختیارات سے تجاوز کی وجہ سے ٹھیکہ داربرادری انتہائی تکلیف میں ہے اور سرکاری کام بھی مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے مذکورہ افسر کی ستم رسانیوں کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کے اہلکار اور ٹھیکہ داروں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرنٹ لائن پر کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف رہ کر انتہائی مشکل حالات میں سرکاری ہسپتالوں کو سوختنی لکڑی اور ایمرجنسی سامان کی ترسیل مکمل کردی لیکن ان کے بلز قواعد وضوابط پر پورا اترنے کے باوجود 22اپریل سے ان کے دفترمیں پڑی ہیں جبکہ انہیں یا تو پاس کیا جانا ہے اور یا تو اعتراض لگاکر واپس کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی ٹھیکہ دار برادری بہت ہی مشکل حالات سے دوچار ہوکر قومی تعمیر وترقی کا کام نبھارہے ہیں جبکہ چترال میں ورکنگ سیزن بھی نہایت قلیل ہے۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہارکیا کہ اگر اس افیسر کا تبادلہ نہ کیا گیا تو جون کے مہینے میں ٹھیکہ دار برادری کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ اس افیسر کے خلاف سخت انکوائر ی کرکے انہیں دوسروں کے لئے سامان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹھیکہ داربرادری کا وفد نے ڈی سی چترال نوید احمد کی نوٹس میں لانے کے ساتھ ساتھ اکاونٹنٹ جنرل اور وزیر اعظم کی سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





