چترال (نمائندہ چترال میل) جمعہ کے روز افطاری سے آدھ گھنٹے پہلے چترال شہر کے نواحی گاؤں دومون بروز میں دو بھائیوں نے مبینہ طور پر چاقو زنی کرتے ہوئے اپنے پڑوسی کو بے دردی سے قتل کردیا جنہیں چترال پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ چترال پولیس کے مطابق عمر خان اور ظفر پسران بلبل خان دومون بروز افطاری کے لئے سامان لینے قریبی دکان جارہے تھے کہ ان کا اپنے پڑوسی لطیف الرحمن ولد عبدالشریف سے سامنا ہونے پر تکرار شروع ہوئی اور ایک بھائی نے ان کو پکڑلیا تو دوسرے نے ان پر چاقوسے پے درپے وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ قاتل اور مقتول کے درمیان پہلے سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ مقتول لطیف الرحمن کی عمر 30سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے جوکہ چترال بازار میں پولٹری فروشی کا کام کرتا تھا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





