( چترال میل رپورٹ )ضلعی سالار جے یو آئ اپر چترال مولانا حفیظ الرحمن نے ضلع چترال اپر اور لوئر کے مختلف علاقوں کے600مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔
ضلع چترال اپر اور لوئر میں کرونا وبا کی وجہ سے معاشی طور پر مشکلات سے دوچار لوگوں میں سالار جے یو آئ اپر چترال مولانا حفیظ الرحمان صاحب نے مختلف علاقوں میں فوڈ پیکیج تقسیم کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ کرونا وائرس نے لوگوں کو گھروں کے اندر محصور ہیں اور کاروبار و دیگر سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں گھریلو اخراجات چلانے کیلئے شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ خصوصاً سفید پوش لوگ جو اپنی مجبوری دوسروں کو بتانے سے قاصر ہیں۔ سب سے زیادہ مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس لئے ہم نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے 600 خاندانوں میں تاحال امدادی خوراک تقسیم کی ہیں۔
جبکہ تقسیم کا یہ عمل مسلسل جاری ہے۔ تاکہ لوگوں کی کسی نہ کسی حد تک مدد ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پیکیج کی فراہمی میں اُنہیں چترال کے معروف شخصیت شیخ الحدیث مولانا مفتی فیض الدین راولپنڈی کا تعاون حاصل ہے۔
مولانا حفیظ الرحمان نے کہا کہ امداد کا یہ سلسلہ کرونا وائرس کے بعد بھی جاری رہے گا اور مستحق نادار افراد کی مدد اور سپورٹ ہوتی رہے گی۔