وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا قیام آج سے اپر چترال میں عمل لایا گیا۔اس سلسلے ضلعی انتظامیہ اپر چترال حلف برداری کی باضابطہ تقریب گوارنمنٹ ہائی سکول بونی کے ہال میں منعقد

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا قیام آج سے اپر چترال میں عمل لایا گیا۔اس سلسلے ضلعی انتظامیہ اپر چترال حلف برداری کی باضابطہ تقریب گوارنمنٹ ہائی سکول بونی کے ہال میں منعقد کی۔ جس میں محکمہ جات کے سربراہاں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات اور ٹائیگر فورس کے نو منتخب رضاکار وں نے شرکت کی۔تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ تحصیل میونسپل آفیسر کریم اللہ نے تلاوتِ کلامِ پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے نو منتخب ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے حلف لیا۔حلف برداری کے بعد ضلعی پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار احمد تنولی نے ٹائیگر فورس کے قیام اور اعراض و مقاصد پر سیرِ حاصل گفتگو کی آپ نے کہا کہ ٹارئیگر فورس کے قیام کا مقصد علاقے کے عوام کو کرونا کی اس مشکل دور میں سستے انصاف فراہم کرنے میں حکومت کی معاونت کرنا ہے۔اس میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں پر فرض عائد ہوتی ہے کہ علاقے میں غریب،نادار اور مستحق لوگوں تک ان کے حقوق پہنچانے میں کردار ادا کریں اور بلا تعصب بلا امتیاز ہر حق دار کو ان کا حق پہنچانے میں انتظامیہ اور حکومتِ وقت کی معاونت کریں۔ امید ہے نو منتخب رضاکار جذبہ اور لگن سے اس علاقے میں کردار ادا کرینگے۔ ٹائیگر ریلیف فورس کی نمائیندگی کرتے ہوئے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت احسان نے اپنی تاثرات بیان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس طرح تقریب منعقد کرکے انہیں ان کی زمہ داری سونپی اور ٹائیگر فورس ہر ممکن کوشش کرکے علاقے کے مستحق لوگوں تک ان کے حقوق پہنچانے کی بھر پور کردار ادا کرینگے۔ تقریب میں موجود پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے صد رحمت غازی نے کہا کہ ٹائیگر فورس کا قیام علاقے کے لیے خوش ائیند ہے امید ہے کہ ٹائیگر فورس علاقے میں مثبت کردار ادا کرکے معاشرہ میں ناانصافی کے خاتمے میں کردار ادا کرینگے۔ سابقہ تحصیل کونسلر سردار حکیم نے ٹائیگر فورس کے قیام کو خوش ائیند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹائیگر فورس انتظامیہ کے ساتھ ملکر او حکومت کی طرف دئیے ہوئے گائیڈ لائن کے مطابق علاقے میں نمایان کردار ادا کرینگے۔ اس طر ح یہ مختصر تقریب اختیتام پذیر ہوا۔