چترال (نما یندہ چترال میل) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی و چیرمین ڈیڈک چترال لویر وزیر زادہ نے کہا ہے کہ ملک میں سنگین حالات کے باوجود وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی چترال کی ترقی میں دلچسپی اُن کی چترال کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ وہ چترال کو ایک اُبھرتا ہوا مسائل سے پاک ضلع دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے لوگ خوشحال زند گی گزار سکیں یہی وجہ ہے کہ چترال میں مختلف پراجیکٹس پر تر قتاتی کام جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں 16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جنجریت کوہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر زادوہ نے کہا کہ جنجریت کوہ تاریخی اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔ جس میں کالاش قبیلے کے قدیم ٹمپلز اور اثاریات بڑی تعداد میں موجود ہیں اور جغرافیائی و سیاحتی لحاظ سے یہ خاص مقام رکھتا ہے۔ اس لئے اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف یہاں کے مقامی باشندوں کو آمدورفت میں سہولت ہوگی بلکہ سیاحت کو فروغ ملے گا، اور سیاحتی آمدنی لوگوں کیلئے روزگار کا ذریعہ بنے گا۔ جس سے لوگوں کی زندگی میں غیر معمولی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر مرتبہ چترال کو ترجیح د اور دو مرتبہ چترال سے مخصوص نشست پر نہ صرف ایم پی ایز منتخب کئے۔ بلکہ صوبائی کابینہ میں شامل کرکے چترال کے لوگوں کو عزت دی۔ اور خدمت کا موقع فراہم کیا جو کہ اس پارٹی کی طرف سے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلئے اقدامات کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت ہزاروں غریب خاندانوں کو چترال میں معاشی سپورٹ دی گئی ہے۔ اور کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران اس امداد سے لوگوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اب احساس لیبر سپورٹ کے تحت دیہاڑی دار طبقے کی مدد کرنے کا منصوبہ جاری ہے اس ذریعے سے بھی مزدور طبقے کو معاشی طور پر مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرندو روڈ کا سروے عنقریب کیا جائے گا اس روڈکی تعمیر سے مقامی لوگوں کی زندگیوں پر بہت مثبت اثرات چھوڑے گا۔ وزیر زادہ نے کہ کرونا وائرس نے ملک گیر سطح پر متاثر کیا ہے۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ جن سے لوگ براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات