چترال (نمائندہ چترال میل) انصاف ناظمین فورم کے صدر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حیات الرحمن نے تحصیل لوٹ کوہ سے تعلق رکھنے والے لوکل زکواۃ کمیٹی کے چیرمین کے ساتھ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم کے نازیبا سلوک اور نامناسب روئیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام بالا منسٹر اوقاف، سیکریٹری اوقاف اورصوبائی چیئرمن زکواۃ کمیٹی سے اپیل کیا ہے کہ وہ زکوٰۃ کمیٹی چترال کے چئیرمن کو فوراً معطل کریں اور اس کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کی کاروائی کریں تاکہ زکوۃ آفس کے تقدس کو بحال کیا جائے ورنہ زکواۃ جیسے مقدس عبادت بھی غلط راہ اور غلط آدمی کے ہاتھ استعمال ہو گی۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے لوٹ کوہ کے لوکل چیرمین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں اور ان کی ضمیر کو خریدنے کی کوشش افسوناک ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زکوٰاۃ آفس ذاتی مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے اور پارٹی ویژن کے خلاف کچھ لوگ اپنے نجی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لٹکوہ کے لوگ تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دے چکے ہیں لیکن اس علاقے کے مخلص کارکنا ن کے ساتھ ایک طرف تعصب کرکے لٹکوہ سے کسی کو زکوٰۃ آفس کے ضلعی کمیٹی میں نمائیندگی نہیں دی گئی اور اب لوکل چیئرمین کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوٹ کوہ کے نمائندے نے انتہائی غیر ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی چیرمین کے نرغے میں آنے کی بجائے اپنا استعفیٰ ان کے منہ پر دے مارا ہے۔ حیات الرحمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین کے ہاتھوں زکواۃ جیسی اہم مالی عبادت کو کسی بھی طور پر غلط طور پر استعمال ہونے نہیں دیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





