چترال (نما یندہ چترا ل میل) تریچ میر ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ٹاڈو) کے چیرمین اور ضلع کونسل چترال کے سابق رکن اسلام اکبرالدین ایڈوکیٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ بیسک ہیلتھ یونٹ شونگوش اویر میں ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لاکر وادی کی 18ہزار آبادی کے حالت زار پر رحم کرے جوکہ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ چھ سالوں سے علاج معالجے کی سہولت سے مکمل طور پرمحروم چلے آرہے ہیں۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ اویر چترال کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے جس کا واحد ہسپتال حکومت کی غفلت کی وجہ سے ڈاکٹراور ادویات سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور حال ہی میں ضلعے میں 83میڈیکل افسروں کی پوسٹنگ ہوئی لیکن اس بدقسمت علاقے کی قسمت میں اب بھی کوئی ڈاکٹر نہیں تھا جس کی وجہ سے اس بار بھی اس کے ہسپتال میں ڈاکٹر تعینات نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ اس دفعہ ڈاکٹر کی عدم فراہمی پر علاقے کے عوام میں مکمل مایوسی پھیل گئی ہے جوکہ غربت کی وجہ سے چترال جاکر علاج کے اخراجات اٹھانے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہ صرف میڈیکل افسر کی تعیناتی فوری طور پر کی جائے بلکہ بیسک ہیلتھ یونٹ شونگوش اویر کے زلزلہ زدہ عمارت کی مکمل بحالی کی جائے اور گزشتہ دس سالوں سے ڈینٹل ٹیکنیشن کی اسامی کو بھی فوری طور پر پر کیاجائے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





