چترال(بشیرحسین آزاد)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لوئر چترال کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کو عالمگیر وباء قرار دیا گیا ہے۔عالمی دنیا کے محکمہ صحت کے ماہرین نے بھی کرونا وائرس کو جان لیوا اور لاعلاج مرض قرار دیاہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس کا واحد حل اختیاط قرار دیا ہے لوگوں کا ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہیں عالمی دنیا اس تجویز پر عمل کر کے اس موذی مرض کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تمام دنیا کو لاک ڈاؤن کرانے پر مجبور کر دی ہے اُنہوں نے کہا کہ چترالی قوم کسی حد تک اپنے علاقے میں کرونا وائرس کو اپنے سے دور رکھنے میں کامیاب ہو چکے تھے جو کہ اس وقت پوری پاکستان کو اپنے لپیٹ میں لے چکا ہے مگر آج ضلعی انتظامیہ چترال نے قوم کی ان تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا۔اُنہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی ہمارا قومی ہیرو ہے ان کے علاوہ تمام غیر مطلق افراد جن میں کمشنرملاکنڈ ڈویژن کو بھی سوشل ڈسٹنس کا احترام کرنا چاہئے۔اس حوالے سے علما کرام کو بھی ا عتماد میں لیا گیا علماء حضرات نے بھی مختلف اسلامی نقط نظر پیش کیں اور آئمہ حضرت کو ہدایت کی کہ عوامی فاصلہ رکھنے کیلئے مساجدمیں جمعہ کے نماز میں بھی زیادہ تعداد میں نمازیوں پر پابندی عائد کیا گیا۔اس پر بھی عوام نے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر انسانی جان کی بچاؤ کیلئے عمل کیا اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک انسانی جان سب سے زیادہ قیمتی ہوتی ہیں لیکن افسوس اس بات پر ہوا کہ مشہور کرکٹر شاہد آفریدی کا چترال میں دورہ کرا کے مستحقین کو امدادی سامان اور راشن دینا قابل ستائش ہے لیکن ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو سوشل ڈسٹنس کی عالمی احکامات کا خیال رکھنا چاہئے تھا محنت اور مساجد میں جمعہ نماز کیلئے پانج افرادی پر پابندی اور امدادی پیکیج کیلئے ہزاروں افراد کو ایک گروانڈ میں جمع کر کے دفعہ 144 کی دہجیان اُڑانے پر پر کوئی پابندی نہیں؟؟؟
اُنہوں نے کہا کہ ان سب باتوں کے علاوہ افسوس اس بات پر ہورہا ہے کہ چترال انتظامیہ کی طرف سے اسسمنٹ ٹیم تشکیل دی گئی تھی انہوں نے بھی مستحق افراد کو مذکورہ جگہ سے کوسوں مل دور رکھ کر اپنوں کو نوازنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات