اپر چترال پولیس ذاریع کے مطابق تھانہ لوٹ اویر کی حدود میں مسماۃ۔ سمیہ گل اور مسمی ظفر الدین کے مابین تقریباً دو مہینے قبل علاقے کی رسم و رواج کے مطابق منگنی طے ہو کر باقاعدہ نکاح ہو چکی تھی۔لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنیاد مسمی ظفرالدین اپنی اہلیہ کو ان کے گھروالوں کے رضا مندی کے بے غیر اپنے گھر لے گئے جس سے لڑکی کے گھر والے ان سے ناخوش تھے۔ اس کے بعد مسمی ظفرالدین بعرض مزدوری ضلع سے باہر چلا گیا گزاشتہ روز جب وہ واپس گھر ایا تو رات کی تاریکی میں مسمیاں عبید الرحمٰن،امیر نواز اور مجیب الرحمٰن پسرانِ میر عجب خان بند دروازہ توڑ کر ان پرحملہ آور ہوئے۔ جس کے نتیجے میں چاقو کی وار لگنے سے مسماۃسمیہ گل زخمی ہوئے اس کو زخمی حالت میں رسیوں سے باند کر مسمی ظفر الدین کو اغوا کرکے کسی نامعلوم مقام منتقل کی۔واقعہ کی اطلاغ پولیس اسٹیشن اویر کو ملنے پر ڈی۔پی۔او اپر چترال ذوالفقار احمد تنولی کی خصوصی ہدایت اور ایس۔ڈی۔پی۔او ملکھو سرکل شمشیر الہیٰ کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔اور تھانہ اویر فوری کاروائی کرتے ہوئے مغوی ظفر الدین کو باز یاب کرکے ملزمان عبید الرحمٰن، امیر نوازاور مجیب الرحمٰن پسرانِ میر عجب لوٹ اویر کو گرفتار کر کے دفعہ324،458اور365/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت پرچہ چاک کرکے ملزماں کو حوالات میں بند کر دی اور مجروہامیہ اور ظفر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں بعرضِ علاج داخل کی جہاں اطلاغ کے مطابق ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد انہیں فاریع کردیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال