نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاور کے چارچ نرس ارم شہزادی کو د وران ڈیوٹی کرونا وائرس کا شکار ہو نے پر بر وقت علاج کر نے کے بجائے ان کو ہسپتال سے نکال باہر نکالنا انتہا ئی افسو س ناک اور نا قابل معافی ہے۔ سلیم خان صدر پا کستان پیپلز پارٹی ضلع چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پا کستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے صدر وسابق صو بائی وز سلیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاور کے ایک چارچ نرس ارم شہزادی جن کا تعلق چترال سے ہے مذ کورہ ہسپتال میں د وران ڈیوٹی کرونا وائرس کا شکار ہوکر زندگی اور موت کے کشمکش میں ہیں۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ مذکورہ ہسپتال کے انتظامیہ نے اپنے سٹاف کی بروقت علاج کرنے کے بجائے ان کو ہسپتال سے نکال باہر کرکے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا۔ اب وہ HMCہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ وہ نارتھ ویسٹ ہسپتال کے انتظامیہ کی اس غفلت سرد مہری کا پر زور مذمت کرتا ہوں۔مشکل کی گھڑی میں مذکورہ ہسپتال اگر اپنے ایک اسٹاف کی بروقت علاج نہیں کراسکتا تو دوسرے مریضوں کی وہ کیا علاج کریں گے۔ انہو ں نے صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت سے پرزور اپیل مطالبہ کیاکہ ارم شہزادی کو انصاف دلایا جائے اور مذکورہ ہسپتال کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا تے ہوئے اس ہسپتال کا لائسنس منسوخ کردیا جائے۔ تاکہ باقی پرائیوٹ ہسپتالوں کو بھی سبق ملے۔ انہو ں نے صو با ئی حکومت سے مطا لبہ کیا کہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں، نرسیں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دوسرے تمام اسٹاف کومکمل تحفظ دی جائے اور ان کے لئے اضافی ہیلتھ الاؤنس کابھی بندوبست کیا جائے تاکہ وہ زیادہ خلوص اور لگن کے ساتھ اس وبائی مرض کا مقابلہ کرسکیں۔