چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے چترال کے سینئر وکلاء محمد کوثر ایڈوکیٹ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ اور نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے جاری لاک ڈاؤن سے متاثر طبقوں کو فوری طور پر کم از کم 20ہزار روپے گزارہ الاؤنس دے کر ان کے گھروں کو فاقوں سے بچایا جائے جن میں وکلاء، تاجر، پرائیویٹ سکولز اساتذہ، ڈرائیور اور صحافی شامل ہیں۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014اور 2015ء میں چترال میں ایسے ہی حالات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں میاں نواز شریف نے چترال کے عوام کی زخموں پر بروقت مرہم پٹی کی تھی اور گھر گھر لاکھوں روپے تقسیم کئے حالانکہ اُس وقت چترال میں پارٹی کی پارلیمانی نمائندگی نہ ہونے کے برابر تھی۔ انہوں نے کہاکہ آج ایک بار پھر شدید بحرانی کیفیت سے چترال کے عوام دوچار ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہونے کی وجہ سے عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کا محتاج ہے لیکن چترال کے منتخب نمائندگا کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے جوکہ خالی خولی پریس کانفرنس کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں معاشی صورت حال ملک کے دیگر علاقوں سے قطعی مختلف ہے اور یہا ں کی مخدوش حالات کے پیش نظر یہ بات حکومت کے لئے ناگزیر ہوگئی ہے کہ نواز شریف کی طرح خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور 20ہزار روپے فی گھرانہ پیکج کے ساتھ ساتھ بجلی سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلز بھی معاف کئے جائیں۔ پی ایم ایل (ن) کے رہنماؤں نے کہاکہ ان حالات میں حکومت کی طرف سے 3ہزار روپے کی امداد کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیر ہ کے برابر اور شرمناک ہے اور پی ٹی آئی قیادت کا چترال کی طرف خصوصی توجہ نہ دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ قائدمیاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی کے افتتاح کردہ منصوبوں خصوصاً گیس پلانٹس، گرم چشمہ، بمبوریت اور بونی روڈ پر کام شروع کیا جائے اور بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے ٹائیگر فورس کے نام پر من پسند افراد کو نوازنے کی کوشش کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے اس پر اپنی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عوام کو حفاظتی کٹس فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات