چترال (نذیرحسین سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کے زیر اہتمام پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی (PHSA) پشاورکے تعاون سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی میں Essential New Born Care(ENC)کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقدہوئی۔اس ورکشاپ میں کیٹگری ڈی ہسپتال بونی اوردوسرے ہسپتالوں کے ڈاکٹر،نرسسزاوردیگراسٹاف نے شرکت کی۔اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی میڈیکل سپرڈنڈنٹ ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ٹریننگ محکمہ ہیلتھ کے اسٹاف کے لئے انتہائی ضرور ی ہے جن کے انعقاد سے اسٹاف کوآگاہی کے ساتھ نئے موضوعات سیکھنے کوملے۔انہوں نے ڈی ایچ ڈی سی چترال کے مینجمنٹ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں محکمہ صحت کے اسٹاف کوگھرکی دہلیز میں صحت کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ پروگرام سہولت کارگائیکالوجسٹ ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ڈاکٹرزہرہ ولی نے بربسٹ فیڈنگ،کم وزن والے بچوں کی وجوہات اوردیگرموضوعات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پیدائش کے بعد، ہارمونز کی تبدیلیوں، کردار کی تبدیلی، بچے کی دیکھ بھال اور خاندانی مسائل میں مشکلات کی وجہ سے، ماؤں کو مزاج سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ پیدائش کے بعد کا ڈپریشن ماں کو ان کے بچے کی دیکھ بھال کی صلاحیت اور بچوں کی جسمانی صحت، ادران کی نشوونما کے ساتھ ساتھ جذباتی اور رویے کی نشونما کو متاثر کر تی ہے۔ اس لیے یہ پیدائش سے پہلے اور پیدائش کے بعد کی مدت کے دوران خواتین کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کم عمری میں بچے کو غذائی کمی کی وجہ سے ذہنی و جسمانی نشوونما رک جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے کی مستقبل کی زندگی اور تعلیمی سرگرمیوں میں شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، چھوٹی عمر میں کمزور جسمانی بچے بڑی عمر میں پہنچ کر مختلف طبی اورنفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوجاتے ہیں جبکہ ایسے بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی شدید کمزور ہو جاتی ہے جبکہ غذائی کمی کا شکار خواتین کمزور بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹرچترال ڈاکٹرارشاد احمداورسپرڈنڈنٹ ڈی ایچ ڈی چترال شاکرالدین نے ڈی ایچ ڈی سی کی طرف سے مہمان خصوصی، شراکاء ورکشاپ،پروگرام سہولت کار اوردوسرے مہمانون کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنی طرف سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔پروگرام کے آخرمیں مہمان خصوصی ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک،ڈاکٹرسردارنواز ودیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات