چترال (نمائندہ چترال میل) جمعرات کی صبح اپر چترال کے کوشٹ گاؤں سے سنوغر جانے والی جیپ کو سنوغر کے قریب پہنچنے پر حادثہ پیش آنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی ہوگئے جن میں ماں باپ سمیت بچے اور بچیاں شامل ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق ڈرائیور شہزادہ عمران ولد محمد شریف اپنے فیملی کو لے کر تعزیت کے لئے سنوغرجارہا تھاکہ ان کی گاڑی حادثے سے دوچار ہوئی جس کے نتیجے میں محمد ظاہر خان جان بحق ہوئے جبکہ شہزادہ عمران کی بیوی فوزیہ، بیٹی سونیہ اور دوسرے رشتہ دار غفور حیات ولد حیات، توقیر خان ولد مراد، ناہیدہ زوجہ سمیع اللہ زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ کی وجہ غفلت ہے جس پر ڈرائیور کے خلاف دفعہ 279کے تحت مقدمہ دائر کی گئی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





