چترال (نما یندہ چترال میل)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش میں تعینات ہونے والے چار ڈاکٹرز تبادلے کے احکامات جاری ہونے کے دو مہینے بعد بھی ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ دروش ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی عدم دستیابی اور اس وجہ سے عوامی احتجاج کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے دروش ہسپتال کے لئے دو لیڈی ڈاکٹروں اور دو میل میڈیکل افسروں کی تعیناتی کا اعلامیہ 10جنوری 2020ء کو جاری کر دیا تھا جسکے بعد کئی ہفتوں سے ہسپتال کے سامنے جاری دھرنا ختم کیا گیا تھا تاہم تقرری کے دو مہینے پورا ہونے کے باوجود دروش ہسپتال میں تعینات ہونے والے ڈاکٹروں نے چارج نہیں سنبھالا جسکی وجہ سے عوامی مایوسی میں اضافہ ہو گیاہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو صوبائی حکومت صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ دوسری طرف حالت یہ ہے کہ سرکاری اہلکار حکومتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونا یقینا حکومتی اتھارٹی کی کمزوری ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں کے تبادلے کے حکمنامے میں انہیں فوری طور پر سابقہ چارج چھوڑ نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے انتہائی ذمہ دار ذریعے نے،، مشرق،،کو نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دروش ہسپتال میں تعینات ہونے والے ڈاکٹروں کی مضبوط سیاسی پشت پناہی ہورہی ہے اور اسی وجہ سے وہ حکومتی احکامات کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال دروش ہسپتال میں تعینات ہونے والی کم از کم دو لیڈی ڈاکٹروں کے تبادلے منسوخ کرانے میں حکمران جماعت کے صف اول کے لیڈر پیش پیش رہے اور ایک لیڈر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کا تبادلہ منسوخ کرانے کیلئے بذات خود محکمہ صحت کے ڈائریکٹوریٹ کے چکر لگاتا رہا اور تبادلہ مسنوخ کرانے میں کامیاب ہوا۔ اس بار بھی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے بااثر سیاسی لیڈروں کی پشت پناہی کی وجہ سے لیڈی ڈاکٹروں کے تعیناتی کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





