چترال (محکم الدین) وزیر اعلی کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے۔ کہ چترال کی ترقی کیلئے انٹر نیشنل ٹورزم کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ چترال کا امن اس کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ یہی چیز اسے تمام علاقوں سے ممتاز بناتی ہے۔ کیونکہ قدرتی نظارے تو بہت جگہوں میں موجود ہیں۔ لیکن وہ چترال کی متنوع کلچر، اقلیت و اکثریت کی باہمی محبت، مہمان نوازی اور امن کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال پریس کلب کے پروگرام مہرکہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں دیگر مہمان موجود تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ میں سماجی ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں۔ اور اسے مضبوط بنانے کی ہمیشہ کو شش کی۔ اور آیندہ بھی بھائی چارے کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کروں گا۔ کیونکہ اسی میں چترال کی ترقی کا راز مضمر ہے۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ تحریک انصاف کی حکومت کا سب سے بڑا کام ضلع اپر چترال کا قیام ہے۔ یہ ایسا کام ہے۔ جسے سابقہ حکومتیں 70سالوں میں بھی نہیں کر سکیں۔ انتظامی آفیسران کی تقرری ہو چکی ہے۔ دیگر کام بتدریج انجام پائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ قدرت نے اُنہیں خدمت کے جذبے سے نوازا ہے۔ اُنہیں پیسہ بنانے کی خواہش نہیں۔ اس لئے اُن کے آفس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ کسی کے ساتھ بھی اختلاف رکھنے کے قائل نہیں ہیں۔ شہزادہ افتخار الدین، سلیم خان کے ساتھ برادارانہ تعلقات ہیں۔ اپنے دیگر ممبران اسمبلی کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ وزیر زادہ نے چترال کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کہا۔ کہ مڈکلشٹ میں پانچ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ جس میں ایک ارب اسی کروڑ رو ڈ ی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ ارندو روڈ پر دو ارب، سوئر گول پُل، سوئر روڈ اور ہرچین پُل پر دو ارب، پولوگراءونڈز کی تعمیر پر بارہ کروڑ، ٹاون بیوٹیفیکیشن سینتیس کروڑ، ائر پورٹ روڈ تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے، گولین گول چالیس کروڑ، سوسوم روڈ دس کروڑ، اورغوچ روڈ کیلئے تین کروڑ فنڈز منظور ہو چکے ہیں۔ ایک کروڑ روپے مساجد پر خرچ کئے جائیں گے۔ اسی طرح گرم چشمہ دیدار گاہ کیلئے بھی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کالاش کمیونٹی کی تہوار کے لئے چھ کروڑ میں اٹھائیس کنال زمین خریدی گئی ہے۔ اسی طرح اقلیتی فنڈ سے تین کروڑ پچاس لاکھ تہواروں کے مقامات کی تعمیر ایک کروڑ پچاس لاکھ سے دو سو گھروں کی رینویشن کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ سابق ایم این اے افتخار الدین نے گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کیلئے بڑا کام کیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود فنڈ فیڈرلائز نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک زمین کی خریداری نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ کلاس فور بھرتیوں کیلئے ایم پی اے نہیں بنے۔ محکمہ ہیلتھ میں کلاس فور بھرتیوں میں اُن کا کوئی ہاتھ نہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ چھیاسی کروڑ کا ریشن بجلی گھر بحالی منصوبہ جولائی تک ہینڈ اور ہو گا۔ جس سے اپر چترال کی بجلی کے مشکلات میں کافی کمی آئے گی۔ اس موقع پر پاکستان تحری انصاف یوسی ایون کے صدر شجاع الاعظم، سابق ناظم حیات الرحمن و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات