چترال (محکم الدین) سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے۔کہ چترال کے معروف سیاحتی مقامات گرم چشمہ اور کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر اور گیس پلانٹ کی تنصیب میں رکاوٹ اورغیر معمولی تاخیر سے موجودہ حکومت کی چترال کے عوام کے مسائل سے عدم دلچسپی کھل کر سامنے آئی ہے۔ یہ منصوبے سابقہ حکومت میں اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں تھے۔ کہ اقتدار کی تبدیلی آڑے آگئی۔ اس وقت سے ان پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ جبکہ یہ چترال کیعوام کے منصوبے ہیں۔ میڈیا سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ سابق حکومت نے چترال کیلئے مجموعی طورپر 90ارب روپے کے منصوبوں کا آغاز کیا تھا۔ جن میں سے تقریبا 62ارب روپے لواری ٹنل اور گولین ہائیڈل کی تعمیر پر خرچ ہوئے۔ جبکہ بقیہ بجلی ٹرانسمیشن لائن، گیس پلانٹ اور روڈز کی تعمیر پر خرچ ہونے تھے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔ کہ گیس پلانٹ کیلئے زمین خریدنے کے باوجود منصوبوں پر کام اب تک رکیہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال ایک نظر انداز شدہ ضلع بن کر رہ گیا ہے۔ یہاں دور دور تک ترقی کے آثار نظر نہیں آتے۔ اور زندگی جمود کا شکار ہے۔ اس کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی چترال کے ساتھ امتیازی سلوک کے علاوہ خود مقامی لوگوں کی طرف سے اپنے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے نمایندے منتخب نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بعض پارٹیاں انتخابات کو اسلام کی جنگ قرار دے کر مذہب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جبکہ یہ کوئی ایسا معرکہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ مذہبی پارٹیوں کی مرکز نگاہ بھی اگر ترقیاتی منصوبے ہی ہیں۔ تو انتخابات کو صرف مذہب کے ساتھ جوڑ کر مفاد حاصل کرنے کی کوشش کرنا کیسے درست ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ اپنی بساط کے مطابق چترال کی ترقی کیلئے کوششیں جار ی رکھیں گے۔ اور متذکرہ بالا منصوبے تعمیر ہو کے رہیں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





