اسلام آباد، چترال پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے فردوش عاشق اعوان نے حلف لیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا جن میں صدر ظہیر الدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صدر میاں آصف علی شاہ کاکاخیل، جنرل سیکرٹری عبدالغفار، آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ اور فنانس سیکرٹری نور افضل خان شامل تھے۔ پی آئی ڈی سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پرنسپل انفارمیشن افیسر محمد طاہر حسن اورمنسٹری آ ف انفارمیشن کے افسران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چترال جیسے دورافتادہ علاقے میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے پر چترال کے صحافیوں کی تعریف کی اور انہیں یقین دلایاکہ چترال سمیت دوسرے دوردراز اضلاع میں میڈیا کے کارکنان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں ٹورزم کو ترقی دینے اور ہائیڈرو پاؤر پوٹنشل سے استفادے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بناتے ہوئے مقامی میڈیا کو اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے چترال میں میڈیا کو درپیش مسائل سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔