چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ویمن اینڈ چلڈرن سیکشن واقع ژانگ بازار میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر نیشنل امیونائزیشن ڈیز (این آئی ڈیز) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایاکہ برفباری کی وجہ سے لویر ضلعے کے کریم آباد، گرم چشمہ اور شوغور یونین کونسلوں میں جبکہ اپر چترال کے شاگرام اور یارخون یونین کونسلوں میں یہ مہم اپریل تک موخر کی گئی ہے جبکہ باقی 22یونین کونسلوں میں مہم چلایا جائے گا جس کے دوران 63736پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نے پولیو کے خلاف مہم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ اس مہم کے سوفیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گا تاکہ چترال پہلے کی طرح پولیو فری رہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم، کوارڈینیڑ ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، ڈبلیو ایچ او کا نمائندہ ڈاکٹر اسرار اور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات