بونی اپرچترال (نما یندہ چترال میل)تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت ذاکر محمد زخمیؔ جنرل سکرٹری تجار یونین بونی مقا می ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں تحریک کے اراکین کے علاو بازار یونین اور ڈرئیور یونین کے نمائیندہ گان نے شرکت کی۔تلاوتِ کلامِ پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔ تحریک کے انفارمیشن سکرٹری اور نوجوان سیاسی قیادت پرویز لال نے نظامت کے فرائض انجام دی۔ میٹنگ میں موجود حاضرین نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی۔جس کے رو سے فروری کے پہلے ہفتے بونی میں اپر چترال کا مشترکہ احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔ یہ کہ گزاشتہ کئی دنوں سے اپر چترال میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔جو کہ سردی اور برف باری کے اس موسم میں لوگوں کے لیے عذاب سے کم نہیں۔ اس مسلے کو حل کرنے کے سلسلے تحریکِ حقوق اپر چترال ہر فوروم پر بھر پور انداز میں اواز اٹھائی جس میں ادارے،انتظامیہ اور منتخب نمائیندہ گان شامل ہیں۔ مگر نتیجہ بے سود رہااور عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا رہا۔ انجامَ کار تحریک باامرِ مجبوری اس فیصلہ پر مجبور ہوئی کہ اپنے جائز اور بنیادی حق کے لیے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے۔ جب تک کہ مسلہ حل نہ ہو۔ اس سلسلے تحریک کے کارکناں کل تورکھو،موڑکھو،پرواک اور دوسرے علاقوں میں کارنر احتجاجی جلسہ منعقد کرینگے۔ اس کے بعد 3فروری 2020 کو بونی اپر چترال میں مشترکہ ایک بھر پور احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا۔ اس جلسے تک اگر مسلہ حل نہیں ہوا تو اگلا لایحہ عمل مرتب کی جائیگی۔ اس میں دھرنے اور لانگ مارچ کا اپشن بھی زیر غور ائیگی۔ اس لیے تحریکِ حقوق اپر چترال متعلقہ ادارے، انتظامیہ اور منتخب نمائیندگاں سے عرض گزار ہے کہ مسلے کو اس مرحلے تک پہنچے سے قبل حل کریں بصورتِ دیگر عوام اپنے جائز اور بنیادی حق کے حصول کے خاطر سڑکوں پر انے پر مجبور ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات