چترال(بشیر حسین آزاد)جماعت اسلامی ضلع لوئر چترال کی طرف سے چترال میں بے تحاشہ مہنگائی،بے روزگاری اور آٹا بحران کے خلاف ضلعی امیر جماعت اسلامی لوئر چترال مولانا جمشید احمد احتجاجی ریلی اور مظاہرہ ہوا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر لوئر چترال مولانا جمشید احمد،تحصیل امیر جماعت اسلامی لوئر چترال خان حیات اللہ خان،صدر تجار یونین چترال لوئر شبیر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے دعووں اور وعدوں میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے۔معیار زندگی روز بروز بدتر ہوتا جارہا ہے،ضرورت زندگی غریب کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہرچیز کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے خرافات اور لغویات تک رسائی آسان جبہ حج جیسے فریضے کو عام آدمی کے لئے ناممکن بنایا گیا ہے۔صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے بجائے افسران کے تبادلوں اور کلاس فور ملازمین کی من مانی بھرتیوں میں لگی ہوئی ہیں۔آٹا بحران کے بعد اب ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے میں اس حکومت سے خیر توقع اور کسی بہتری کی اُمید فضول ہے۔عوام الناس کو سراپا احتجاج ہوکر اس حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی جدوجہد کرنا چاہیئے۔مقررین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں میدان میں آکر اس حکومت کے تحریک کا اآغاز کریں مہنگائی اور کرپشن سے تنگ عوام اس ناسور سے خلاصی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات