کریم آباد (نمائندہ چترال میل) کریم آباد کے علاقے مداشیل کے رہائشی محمد حسن ولد خوش نظار کا گھر گزشتہ شب آتشزدگی کی وجہ سے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ محمد حسن مزدوری کے سلسلے میں چترال سے باہر ہے جبکہ آتشزدگی کے دوران گھر میں ان کی بیوی ایک بچے کے ساتھ سو رہی تھی۔ آتشزدگی کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جاتاہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ گھر والوں کو پتہ ہونے تک آدھا گھر جل چکا تھا۔ محمد حسن کی بیوی اور بچے نے بہت مشکل سے جان بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جان بچانے کی کوشش میں دونوں بری طرح جھسل گئے ہیں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں زیر علاج ہیں۔ علاقے کے لوگ رات کے اندھیرے اور آگ کی شدید کی وجہ سے آگ بجھانے میں ناکام رہے۔ علاقے کے لوگوں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسن بہت غریب شخص ہے۔ گزشتہ رات لگنے والی آگ سے ان کا گھر اور گھر میں موجود تمام سامان جل چکا ہے۔ اس لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومت، وزیر اعلی اور وزیراعظم سے ان کی بحالی کے امداد کی اپیل کرتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





