بونی (ذاکر زخمی سے)بجلی کی ناروا اور نا قابلِ برداشت لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریکِ تحفظ حقوق اپر چترال کی کال پر کل ۰۲ جنواری کو اپر چترال سطح پر ایک بھر پور میٹنگ بونی میں منعقد ہوگی ۔ اس میٹنگ کو موثر اور فیصلہ کن بنانے کے لیے حکمتِ عملی مرتب کرنے کے عرض آج تحریک کے اراکین کا ایک کارنر میٹنگ اپر چترال بونی میں منعقد ہوا جس میں بونی سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اس بات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ ہر سرما کے موسم میں محکمہ بجلی مختلف حیلے بہانوں سے اپر چترال کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی صورت میں سزا دے رہی جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے۔کبھی پاور کا بہانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی ٹرانسفامر کا۔ان کا یہ بہانے ختم ہونے کے نام نہیں لیتے اور عوام اس ریکارڈ سردی میں مصیبتیں جھیل رہے ہیں۔ اس سلسلے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپر چترال سطح کے اس میٹنگ میں موثر اور جامع فیصلہ کیا جائے گا جو کہ فیصلہ کُن ہوگا۔ یاد رہے کہ حالیہ شدید برف باری کے بعد اپر چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نا قابلِ برداشت حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ جس سے صارفینِ بجلی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ اور عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے اگر اس مسلے کی حل کی طرف توجہ نہ دی گئی تو شدید ردِ عمل ظاہر ہونے کا حدشہ دیکھائی دے رہی ہے۔ میٹنگ میں تنظیم کے سنئیر نائب صدر رحمت سلام لال، شاہ نظار لال، ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی،جنگ عظیم،نوجوان سیاسی و سماجی قیادت پرویز لال،سابق یو۔سی ناظم سلامت خان،سابق یوتھ کونسلر عبد الجبار،سابق کونسلر میر محمد میریؔ، امجد وغیرہ شریک تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات