چترال(محکم الدین) لواری ٹنل روڈ کی صفائی کے ٹھیکیدار کی غفلت اور ناکارہ مشینری کیباعث برف صاف نہ ہونیپر گاڑیاں براڈم عشریت میں پھنس کر رہ گئے۔ اور گاڑیوں کے مسافر عشریت میں ہوٹلوں اور لوگوں کے گھروں میں قیام پر مجبور ہوئے۔ ذرائع کے مطابق لواری ٹنل کی دیر سائیڈپر برف صاف ہونے کے بعد جب گاڑیاں چترال کی حدود پہنچیں۔ تو براڈم ایریا میں برف روڈ پر سے صاف نہیں کی گئی تھی۔ نتیجتا شدید سردی اور یخ بستہ ہواوں سے بچانے کیلئے مسافروں کو چترال لیویز اور پولیس کے جوانوں نے لوگوں کے گھروں اور ہوٹلوں تک پہنچایا۔ اور کھانا فراہم کیا۔ افسوس کا مقام یہ ہے۔ کہ بدھ کی سہ پہرتک برف کی صفائی کا کام مکمل نہیں کیا جا سکا۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو مزید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی حلقوں کی پہلے ہی سے یہ شکایت ہے۔ کہ لواری ٹنل اپروچ روڈ کی تعمیر میں متعلقہ کنٹریکٹر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اور ان ہی کی ناقص منصوبہ بندی اور کام میں سست روی کی وجہ سے روڈ کی تعمیر کا کام اٹکا ہوا ہے۔ اور مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اس لئے خراب سڑک کی وجہ سے صفائی کے کام میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال کے ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے لواری ٹنل روڈ کی صفائی میں غفلت برتنے والے کنٹریکٹر کے خلاف ایکشن لیا جائے۔اور آیندہ صحیح مشینری کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے لواری اپروچ روڈ کی تعمیر میں تیزی لانے کیلئے کنٹریکٹر کو ہدایت کرنے اور ان پر نظر رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





