چترال (محکم الدین) ایون کیمقام درخناندہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اور تمام سامان سمیت بارہ کمروں پر مشتمل گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ متاثرہ گھروں کے مالکان دونوں بھائی مدثر شاہ چترال سکاوٹس اور انتخاب عالم کا تعلق چترال پولیس سے ہے۔ دونوں بھائیوں کے مکانات کچھ عرصہ پہلے تعمیر ہوئے تھے۔ وقوعہ کے موقع پر گھر کے تمام افراد اپنے ایک رشتہ دار کی شادی پر گئے ہوئے تھے۔ کہ شام سوا سات بجے کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی۔ اور دو گھر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ باوجود مقامی لوگوں کی کو ششوں کے کوئی بھی سامان نہیں بچایا جا سکا۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع کر دی گئی تھی۔ تاہم چترال سے ایون کی طویل مسافت، خراب سڑک اور گاوں کی تنگ سڑکوں کے باعث بروقت موقع پر نہ پہنچ سکا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ فوری مدد کی جائے۔ اور ایون جیسے بڑے علاقے میں اس قسم کے حادثات پر بروقت قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے ٹینکر مستقل بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات