چترال (محکم الدین) چترال کے کئی گوداموں اور سیل پوائنٹ میں گندم کی نایابی کی وجہ سے غریب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ حکومت اور محکمہ فوڈ فوری طور پر گوداموں میں گندم کی فراہمی کو یقینی بنا کر مشکلات سے نجات دلائیں۔ موجودہ حکومت میں جہاں دوسرے اشیاء کی قیمتیں آسمان باتیں کر رہی ہیں۔ وہاں آٹے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ اس لئے غریب لوگ گودام سے گندم خرید کر اپنی ضرورت پوری کرتے ہیں۔ جو کہ بازار کے آٹے کے مقابلے میں سستا پڑتا ہے۔ اور آٹے کی کوالٹی بھی اچھی ہوتی ہے۔ حالیہ دنوں میں مسلسل برفباری کے سبب خراب راستوں کی وجہ سے آٹے کی اضافی قیمت وصول کی جا رہی ہے۔ اور مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔ اس لئے حکومتی گرین گوداموں میں گندم بازار کے آٹے کے مقابلے میں رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں گرین گوداموں سے بڑی مقدار میں گندم فروخت ہونے کے بعد سٹاک ختم ہو گئے ہیں۔جس کی وجہ سے اب لوگوں کو گندم کی قلت کا سامنا ہے۔ چترال کے مختلف گودام، ایون، بمبوریت اور دیگر کئی مقامات سے اس قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جہاں لوگوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا، منسٹر فوڈ، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ اداروں کے آفیسران سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ اُن کے گرین گوداموں میں فوری طور پر گندم سٹاک کیا جائے۔ تاکہ مزید ناموافق موسمی حالات کے باعث اُنہیں خوراک کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور وہ اپنے پاس خوراک اسٹاک کر سکیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





