بونی (ذاکر زخمی سے)آج بیار لوکل سپورٹ ارگنائزیشن بی۔ایل۔ایس۔او بونی کی کاوشوں اور یو۔ایس۔ایڈ پروگرام کی تعاون سے بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں علاقے کے خصوصی افراد کے کے فلاحِ بہبود کے لیے شش ما ہی پروجیکٹ کا افتیتاحی تقریب منعقد ہو ا۔ جس میں بیار لوکل سپورٹ ارگنائزیشن کے مرد خواتین اراکین اور علاقے کے معتبرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بی۔ایل۔ایس۔او کے منیجر شیر افضل نے مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے پروگرام اور اس کے افادیت کے بارے مختصر تعارف پیش کی۔ بعد میں پروگرام کے کوارڈنٹر اختر االدین لال نے خصوصی افراد کے بارے اس پروجیکٹ کے اعراض و مقاصد کے بارے تفصیلی انداز میں گفتگو کی۔ اس سلسلے اگاہی دینے کے لیے مختلف اداروں کے نمایندے بھی شریک تھے۔ لال اختر الدین نے کہا کہ یو۔ایس۔ ایڈ کے اشتراک سے اس پروگرام کا مقصد معاشرے میں خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے کی کوشش اور معاشرہ میں انہیں مقام دینے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرہ یا خاندان کے لیے بوجھ کے تصور کو ختم کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے خاطر پہلے مرحلے میں متعین علاقوں میں سروے کر کے اعداد و شمار اکھٹے کیے جائینگے ان اعداد و شما ر کی روشنی میں ان کے لیے مختلف نوعیت کے تربیتی پروگرامات مرتب کیے جائینگے پھیر تربیت مکمل ہونے کے بعد انہیں مطلوبہ شعبے سے متعلق سامان ادارے کی طرف سے دئیے جائینگے تاکہ وہ احساسِ محرومی سے نکل کر معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کے قابل ہوسکے۔ اس پروگرام کو موثر بنانے کے لیے خواتین کو سلائی کی تربیت دی جائیگی تربیت مکمل ہونے پر انہیں سلائی مشین دیئے جائینگے۔کم و بیش بیس افراد کو ویل چیئر، پچیس کو بیساکھی اسٹیک،پچھتر افراد کو ائیر مشین اورکم بینائی والے سو افراد کو عئینگ مہایا کیے جائینگے۔ اور اس کے علاوہ بھی مختلف قسم کے پروگرامات مخصوص افراد کے لیے ترتیب دئیے گئے ہیں۔ جو چھ ماہ یعنی جون2020 کو اختیتام پذیر ہونگے۔
پروگرام میں موجود خواتین کی نمایندگی کرگے ہوئے ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس نورشیبہ کائے اور سابق ضلعی کونسلر حصول بیگم اس طرح کے پروجیکٹ کے لیے کوشش کرکے اسے لاونچ کرنے پر بی۔ایل۔ایس۔او کی کارکردگی کو سراہتے ہوے اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی۔ اور معاشرہ میں مخصوص افراد کے مسائل اور خواتین کو درپیش مشکلات پر اپنی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کردار کو قبول کیا جائے۔ نورشیبہ کائے نے کہا کہ چترالی معاشرہ میں عورت کا کردار قابل تعریف ہے لیکن نہ جانے کیوں اسے تسلیم نہیں کیا جاتا۔پروگرام میں شریک رحمت سلام لال، ظفراللہ پروازؔ،رحمت علیم،۔افضل قبادؔ،جاوید احمد۔اور چیرمین بی۔ایل۔ایس۔او سردار حسین شاہ پیر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بی۔ایل۔ایس۔او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی طرف سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات