محسنِ چترال ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے حق میں تجار یونین بونی کا احتجاجی ریلی۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (ذاکر زخمی سے)آج جمعہ کے نماز کے بعد تجار یونین بونی اپر چترال کی کال پر ایک احتجاجی ریلی بونی بازار میں نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صدر تجار یونین بازار بونی محمد شفع کر رہے تھے۔ ریلی میں شریک شراکاء ہاتھ میں پرویز مشرف کے حق میں پلے کارڈ اٹھاتے ہوئے پرویز مشرف زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوے چوک بونی پہنچ کر صدر تجار یونین محمد شفع کی خطاب کے بعد اختیتام پذیر ہوا۔ محمد شفع اپنے خطاب میں کہا کہ محسنِ چترال اور فخر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ عجلت اور ذاتی عناد کی بنیاد پر سنائی گئی ہے۔ جو کہ کسی بھی طرح کے منظور نہیں۔ آپ نے کہا کہ جنرل مشرف کے ۰۴ سالہ خدمت کو بہ یک جنبشِ قلم مسترد کرنا انصاف کا تقاضا نہیں اس لیے مطالبہ کرتے ہیں۔کہ سپریم عدالت اس کیس کو نظر ثانی کرکے محسنِ چترال کو باعزت باری کریں۔ اپ نے مزید کہا کہ چترال کے عوام اپنے محسن کے ساتھ کھڑی ہے اور وقت انے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔