چترال (محکم الدین) بارش، برفباری اور یخ بستہ ہواوں نے بالاخر چترال کا رخ کر لیا۔ جمعرات کی رات سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں لواری ٹنل روڈ پر آٹھ انچ برف پڑی۔ اور چترال سیپشاور و اسلام آباد جانے والی مسافر گاڑیاں رات بھر ٹنل ایریے میں پھنسی رہیں۔ اور مسافروں نے شدید مشکلات میں گاڑیوں کے اندر رات گزاری۔ جمعرات کی صبح لواری ٹنل روڈ صاف کر نے کے بعد ٹریفک بحال ہوئی ہے۔ تاہم بغیر چین گاڑیوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جارہی۔ تاکہ وہ راستے میں پھنس کر دوسری گاڑیوں کے لئے رکاوٹ نہ بنیں۔
کلاش ویلی بمبوریت میں پانچ انچ، گرم چشمہ پانچ انچ ، گبور ایک فٹ، بروغل چودہ انچ اورکھوت میں ایک فٹ برفباری ہوئی ہے برفباری اور بارش کی وجہ سے یخ بستہ ہواوں کا راج ہو چکا ہے اور زیادہ تر علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بارش اور برفباری کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ
بجلی کی دستیابی کے باوجود ناقابل برداشت بلوں کی وجہ سے لوگ سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات