چترال ( نمائندہ چترال میل )اسلامیہ ماڈل کالج برنس میں نیے سال کی تقریب اور پری بورڈ ایگزام رزلٹ ڈے ایک ساتھ منایا گیا۔ سابق ایم پی اے اور جمعیت علماء اسلامکے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن مہمان خصوصی تھے۔ جبکہصدارت کی کرسی پہ پرنپسل یاسر شہید ہائیر سکینڈری سکول اقبال الدین براجمان تھے۔ ان کے علاوہ ڈائریکٹر اسلامیہ ماڈل کالج پروفیسر محمد نظار، سابق ڈسٹرکٹ سپرٹنڈنٹ ایجوکشن لطیف الرحمن پروفیسر فرمان پروفیسر افتاب پروفیسر حسین اللہ ایس ایس ٹی فضل ہادی و مشتہیدالدین ایڈوکیٹ اسدالرحمن اور اقرارالدین خسرو سمیت علاقے کے علمی شخصیات نے شرکت کی۔ پرنسپل رفیع اللہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کی میزبانی سٹوڈنٹس فہیم اللہ کر رہے تھے۔ مختلف طلبہ نے تقریر لطیفے اور اشعار پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کیں۔ کالج کے لیکچرر عاطف الرحمن نے پری بورڈ ایگزام کے رزلٹ کا اعلان کیا اور مہمانوں نے طلبہ میں میڈلز تقسیم کیے۔ مولانا سعادت الرحمن اور اس کے ننھے بیٹے موغوب الرحمن نے نعت شریف پیش کیے مولانا سعادت نے اپنی تقریر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج کے ساتھ عدم تعاون پر دوست پروفیسرز سے شکوے بھی کیے۔ اقرارالدین خسرو نے اپنی تقریر میں مہمانوں سے درخواست کی کہ علاقیمیں علم کی شمع کو روشن کرنے لیے صاحب استطاعت حاضرین نادار طلبہ کیلیے ایک ایک سکالر شپ کا اعلان کریں۔ مہمان خصوصی مولانا عبدالرحمن اور پرنسپل اقبال الدین نے بھی اپنے خطاب میں محنت کی عظمت پر زور دیا۔ جناب اقبال الدین نے سب سے زیادہ حاضر ہونے طلبہ کو نقد انعامات بھی دیے۔
کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر حسین اللہ نے تقریر کرتے ہوے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ محفل کے اختتام پر نیے سال کا کیک بھی کاٹاگیا۔ اور پرلطف عشاییے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات