صوبے کے 29 اضلاع میں کل 61 پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں۔حکومت خیبر پختونخواہ

Print Friendly, PDF & Email

خیبر پختونخوا میں بے گھر افراد کو سردی کی شدت سے محفوظ کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی خصوصی احکامات کی روشنی میں اس وقت صوبے کے 29 اضلاع میں کل 61 پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں۔ جن میں بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لئے گرم بستروں کے علاوہ کھانے پینے کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (پی ایم آر یو) سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع ایبٹ آباد، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، کرک، کوہاٹ، لوئیر کوہستان، لوئیر چترال، ملاکنڈ، مانسہرہ، مہمند، اپر کوہستان، اور دیر اپر میں ایک ایک، ضلع چارسدہ، خیبر، کرم، لکی مروت، مردان، اورکزء اور ٹانک میں دو دو، ضلع ڈی آئی خان، ہری پور، لوئیر دیر، لوئیر دیر اور نوشہرہ میں تین تین، ضلع صوابی میں چار جبکہ ضلع پشاور اور بونیر میں پانچ پانچ پناہ گاہیں قائم کی گئیں ہیں۔ گزشتہ رات (30دسمبر 2019) ان 61 پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر 911 افراد کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی گئیں۔