بونی (ذاکر زخمی) ملک کے دوسر حصوں کی طرح آج اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں بھی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے سخت ترین فیصلہ کے خلاف بونی کے سماجی و سیاسی شخصیت ظہیر الدین بابرؔ کی کال پر احتجاجی ریلی و جلسہ منعقد کیا گیا۔ جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کے علاوہ تجار یونین بونی نے بھی بھر پور انداز میں شرکت کی۔احتجاجی ریلی پرویز مشرف کے حق میں بینرز اٹھاتے ہوئے پرویز مشرف زندہ باد،پاک فوج زندہ باد پرویز مشرف کے خلاف متعصبانہ فیصلہ نا منظور کے نعروں کے ساتھ بونی چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی۔ جہاں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ اور تجار برادری بونی نے بھر پور شرکت کی۔جلسہ کی نظامت ظہیر الدین بابرؔ نے کی۔ مقررین اپنے خطاب میں پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلہ پر اپنی شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی کہ اس متعصبانہ فیصلہ کو فوراً واپس لی جائے۔ پرویز مشرف ۰۴ سال پاکستان اور اس کے عوام کے لیے قربانی دی ہے۔ اس کا صلہ غدار کی شکل میں دینا انصاف کا تقاضا نہیں۔عدالت کا فیصلہ انصاف کے منافی ہے۔اسے کالعدم قرار دیکر سپریم جوڈیشنل کونسل سے انکوئری کرائے جائے۔پرویز مشرف فخر پاکستان اور محسنِ چترال ہیں۔چترالی اپنے محسن کے احساان کو نہیں بھول سکتے۔آ پ چترال کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا چترالیوں کو عزت دی اور چترال کو حقیقی طور پر پاکستان کا حصہ سمجھا اوربنایا۔آج اہلِ چترال اپنے محبوب قائد کو اس طرح بے توقیر ی برداشت نہیں کر سکتا۔ چترال کا بچہ بچہ محسنِ چترال کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہے۔خصوصی عدالت کا فیصلہ ذاتی عناد پر مبنی ہے۔ ہم اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اگر پاکستان کے لیے اتنی قربانی دینے کے باوجود پر ویز مشرف غدار تصور کیا جاتا ہے تو مخلص یہاں ملنا ناممکن ہے۔احتجاج جلسہ سے ظہیر الدین بابرؔ، سلطان نگاہ،سلطان امیر،شیر ویزر لال،صدر تجار یونین بازار بونی محمد شفیع۔عزیز اللہ۔فضل الرحمٰن وغیرہ نے خطاب کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات