ضیاء اللہ بنگش کا شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت اور شہداء کے والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار۔

Print Friendly, PDF & Email

مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش کا شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی پانچویں برسی کے موقع پر پیغام*

پاکستان وہ ملک ہے جس کے معصوم بچوں کا پاک لہو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہے، ضیاء اللہ بنگش

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، قوم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھولی، ضیاء اللہ بنگش

اے پی ایس کے معصوم طلبہ کی قربانی نے قوم کو متحد کیا، قوم اے پی ایس کے شہداء اور اُن کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، ضیاء اللہ بنگش

دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کر کے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے، ضیاء اللہ بنگش

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں آج اے پی ایس پشاور کے شہداء سے یوم یکجہتی منانے کے لیے یادگار تقریب منعقد کی جا رہی ہیں، ضیاء اللہ بنگش

پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا، ضیاء اللہ بنگش

اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں، ضیاء اللہ بنگش

*مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش