پشاور (نمائندہ چترال میل)کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے اتوار کے روز سابق ڈپٹی کمشنرچترال شہید اسامہ احمد وڑائچ کے نام سے منسوب چارسدہ رنگ روڈ پل کی افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسامہ احمد وڑائج اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں انسانیت کے خدمت کے جذبوں سے سرشار تھے، شہید اسامہ نے جہاں بھی ڈیوٹی کی پوری ایمانداری اور دیانت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ کمشنر پشاو رنے کہا کہ تمام سرکاری اہلکاروں سے ان کی تاکید تھی کہ عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں اور جو اہلکار اپنے فرائض میں غفلت کا مرتک ہو ااس کی سرکاری کرسی پر بیٹھنا بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر فطری تربیت کا اثر تھا وہ ہمیشہ عوام میں مل جل کر رہے اور ہمیشہ ان کی مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ زندگی ختم ہونے والی چیز ہے لیکن اسامہ شہید نے اپنی مختصرملازمت میں جو کچھ کرکے دکھایا اس پر پوری قوم کا سرفخرسے بلند ہے وہ انہی خدمات کی بناء پر اپنے والدین اور دوستو ں میں مقبول رہا۔کمشنر پشاور نے کہا کہ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران ریاست کی رٹ بحال کی اور عوام کو آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک مشنری جذبے کے تحت اپنی توانائی صرف کی، ان کی خدمات قابل تقلید ہیں۔کمشنر پشاو رنے کہا کہ ان کا دوسروں کے لئے بھی یہ تاکید تھی کہ لوگوں کو آسانیاں پیداکریں گے تو لوگوں کا آپ سے دلی لگاؤ پیدا ہو گا۔آخر میں کمشنر پشاور نے شہید اسامہ احمد وڑائچ کی درجات بلندی کے لئے بھی دعا کی۔ اس موقع پرڈائریکٹر پی ٹی اے سید ظفر علی شاہ، چیف کیپیٹل پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور، ایس ایس پی آپریشن ظہوربابر آفریدی، ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، شہید کے وا لد پروفیسر ڈاکٹر فیض احمد وڑائچ، چترال، ایبٹ آباد، صوابی اور پشاور سے تعلق رکھنے آفسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور شہید اسامہ احمد وڑائچ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔آخر میں چترال سکاؤٹس کے دستے نے ان کے والد اور بھائی کو سلامی دی اور پشاور میں ان کی خدمات کے صلے میں رنگ روڈ چارسدہ فلائی اوور کو اسامہ احمد وڑائچ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات