چترال (نمائندہ چترال میل) سابق صوبائی وزیر، صدر پی پی پی چترال سلیم خان نے ایک پریس ریلیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب تحصیل لٹکوہ گرم چشمہ میں گزشتہ حکومت کی کوششوں سے نادرا کا سب آفس کھولا گیا تھا۔ جو کم و بیش 50ہزار آبادی کے لوگو ں کی ضروریات کو پورا کررہا تھا۔ اب سننے میں آرہا ہے کہ موجودہ انصاف کی حکومت ضلع چترال کے پسماندہ علاقہ گرم چشمہ سے نادرا آفس کو مکمل بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت دعوی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کو ترجیح دیکر ان کے ضروریات کو پورا کرے گاجبکہ دوسری طرف گزشتہ حکومتوں کے منظور کردہ منصوبوں کو بھی بند کرتا ہے۔ یہ کیسا انصاف ہے حالانکہ نادرا آفس گرم چشمہ میں ٹارگٹ سے زیادہ ہر ماہ شناختی کارڈ بنوایا جارہا تھا اور دفتر بھی مفت فراہم کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں عوام گرم چشمہ چترال کی ترجمانی کرتے ہوئے چیرمین نادرا، وفاقی وزیر داخلہ اور DGنادرا KPسے اپیل کرتا ہوں کہ نادرا آفس گرم چشمہ کو فوری طور پر عوام لٹکوہ کیلئے کھولا جائے اور ایک مستقل دفتر کی حیثیت سے کھولا جائے تاکہ غریب عوام اپنے گھر کے قریب سے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔ بصورت دیگر عوام گرم چشمہ اپنا حق حاصل کرنے کیلئے عوامی احتجاج کو جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





