چترال (نما یندہ چترال میل) ایک سال پہلے دیر کوہستان سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی لاش شالی گول کے قریب سڑک کے کنارے ملی ہے۔ جبکہ بیوی پُر اسرار طور پر لا پتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال پہلے گرم چشمہ کے مقام ایژ سے تعلق رکھنے والے نوجوان وقار احمد عرف شہنشاہ نے دیر کوہستان کی لڑکی سے پسند کی شادی کی۔ اور اپنے گھر ایژ گرم چشمہ لے آیا۔ کچھ عرصہ پہلے سوات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اپنی فیملی کے ساتھ گرم چشمہ میں رہائی اختیار کی۔ جس کے ساتھ شہنشاہ اور اُس کی فیملی کے تعلقات بہت گہرے ہوئے۔ دونوں فیملیوں کا ایک دوسرے کے ہاں آنا جانا تھا۔ گذشتہ روز شہنشاہ کی حاملہ بیوی کو چترال شہر کے ہسپتال میں چیک اپ کرنے کیلئے ٹو ڈی کار میں دونوں فیملی کے افراد گرم چشمہ سے سے نکلے۔ لیکن شام کو واپس گھر نہیں آئے۔ جس پر موبائل پر اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم موبائل بند ہونے کی وجہ سے کسی سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق رات کو شہنشاہ شالی گول کے قریب سڑک کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا دیا گیا ہے۔ جبکہ اُس کی بیوی سمیت سوات سے تعلق رکھنے والے اُس خاندان کے بارے میں کوئی معلومات تا حال دستیاب نہیں ہیں۔ اس حوالے سے متضاد خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ کہ دوست نما دُشمن نے پسند کی شادی پر اُجرتی قاتل کا کردار ادا کیا ہے۔ یا پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکی کے رشتے داروں نے یہ واردات کی ہے۔ تاہم لڑکی اور سوات کے خاندان کی پُر اسرار طور پر لا پتہ ہونا ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ اور اس نے چترال کے اندر پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اُٹھایاہے۔ اس قسم کا ایک واقعہ پہلے بھی چترال میں ہوا تھا۔ جس میں گرم چشمہ کی ایک خاتون کو راتوں رات کئی چیک پوسٹ عبور کرتے ہوئے کالا ڈھاکہ پہنچا دیا گیا تھا۔ جس میں خاتون کی رہائی تقریبا ایک سال بعد ممکن ہوئی تھی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





