بونی (ذاکر زخمی سے)پولو شائقین کے دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں پولو کے ایک روزہ دوستانہ میچ کھیلا گیا جو کہ انتظامیہ اپر چترال اور نشنل بنک بونی کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس میچ کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے اپر چترال کے سنئیر پولو پلیرز کو مدعو کیے گئے تھے۔ پولو ایسوسیشن چترال کے صدر جمیل احمد لال میچ کے انتظامی امور انجام دے رہے تھے۔۔ اور شائقین بھی زیادہ تعداد میں اس میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے پولو گراونڈ میں حاضر تھے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اس دوستانہ میچ کے مہمانَ خصوصی تھے ان ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو مکرم خان ریزیڈنٹ اینجنئر پیڈو وغیرہ شریک تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین انتظامیہ کے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ اور نشنل بنک پولو ٹیم کی قیادت منجیر امجد علی کر رہے تھے انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملی۔ دونوں ٹیم نا تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ نشنل بنک پولو ٹیم دو کے مقا بلہ میں چھ گولوں سے بر تری حاصل کی۔نشنل بنک کے سجاد عالم بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مین اف دے میچ کی اعزاز پائی ۔ اختیتام کے بعد کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال پولو پلیرز اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے اپر چترال میں پولو کی ترقی کے لیے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور صدر پولو ایسو سیشن جمیل احمد لال کو اپر چترال میں پولو اور گراونڈ کی بہتری کی کے لیے تجاویز تحریری شکل میں دینے کو کہا۔ اور ساتھ اس طرح کے مثبت سر گرمیوں کو فروع دینے پر زور دی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات