چترال(نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان کی ہدایات پرتحصیلدار چترال سیفور خان نے بدھ کے روز چترال ٹاون کے مختلف بازاروں کا معائنہ کرکے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کرتے ہوئے آئیندہ کیلئے گران فروشی،ناقص اشیاء کی فروخت،صفائی کا خیال نہ رکھنے اور زائد المعاد اشیاء کے فروخت کرنے سے باز رہنے کی وارننگ دی ہے۔اُنہوں نے چترال ٹاون کے بازاروں میں سبزی فروش،میڈیکل اسٹور،قصائیوں،کریانہ اسٹور اور مرغی فروشی کے دکانوں کا معائنہ کیا اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے تحت جرمانے اور اُن کے خلاف ایف آئی ار کیا۔اُنہوں نے موقع پر مرغ فروشوں کو بائلیر مرغیوں کی فروخت پر مکمل پابندی اور1200گرم سے کم اور بغیر تول کے فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی وارننگ دی۔ اُنہوں نے اس موقع پر عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیا خوردنوش کی خریداری کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر ان سے عوام کو چھٹکارا دلایا جاسکے۔جس کے لئے عوام بے خوف ہم سے شکایات کریں۔ اُنہوں نے چترال میں ناقص چپس کے خرید و فروخت پر مکمل پابندی اور ناقص چپس کو بازار سے اُٹھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے سکول انتظامیہ سکولوں کے سامنے اور سکولوں کے اندر ناقص چپس،بسکٹ اور ٹافیوں کی فروخت کا سلسلہ جلد از جلد بند کرکے رجسٹرڈ اور معیاری چپس کی فروخت کریں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات