چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے بدھ کے روز راغ لشٹ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثے میں آٹھ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور درجن سے ذیادہ افراد کے شدید زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حادثے کے فوراًبعد امدادی سرگرمیاں شروع کرکے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے اور جان بحق ہونے والوں کی میتیں ان کے گھروں کو روانہ کرنے اور تدفین کا انتظام کرنے پر الخدمت فاونڈیشن کے ا نتظامیہ کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مولانا چترالی نے الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کی جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دینے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ جن زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کے لئے پشاور لے جانے کی ضرورت ہوگی، ان کے لئے ایمبولنس گاڑی کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حادثے میں زخمیوں کی فوری مالی امداد کی جائے اور جان بحق ہونے والوں کے ورثاء کو بھی معاوضے ادا کئے جائیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





