چترال (نمائندہ چترال میل) شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے بدھ کے روز چترال کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے قدیم تریں تہذیب کے حامل کالاش وادی اور ضلعے کے انتہائی شمال میں واقع علاقہ بروغل گئے جہاں وہ شکست وریخت سے دوچار گلیشیر کا قریب سے نظارہ کیا جوکہ موسمیاتی تبدیلی کے نتائج میں سے ایک ہے۔ شاہی جوڑا کا چترال ائرپورٹ پہنچنے پر مقامی حکام نے استقبال کیا اور علاقے کے بارے میں مختصر بریفنگ کے بعد بروغل وادی کا دورہ کیا جہاں انہیں گلیشیر وں میں ٹوٹ پھوٹ کے حوالے سے ماہرین نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بروغل علاقے کی اہمیت کے بارے میں بتایاگیا جوکہ دس سے ذیادہ گلیشیروں پرمشتمل ہے اور جہاں مقامی لوگ اب تک زندگی کی جدید سہولیات سے محروم چلے آرہے تھے۔ بعدازاں بمبوریت میں ایم پی اے وزیر زادہ اور مقامی عمائیدیں نے شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔ بمبوریت میں شاہی جوڑے نے 2015ء کی سیلاب کی تباہ کاریوں کا نظارہ کیا جس میں انہیں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بمبوریت جیسی دوسرے وادی قدرتی آفات کے زد میں ہیں۔ شاہی جوڑے نے کالاش ثقافتی پروگرام میں گہری دلچسپی لی اور بعدازاں عام لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ گفتگو کی جوکہ کئی منٹوں تک جاری رہا۔ مقامی کمیونٹی نے انہیں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے کاموں کے بارے میں بتادیاجوکہ ان علاقوں میں جاری ہیں اور جن کی وجہ سے معیار زندگی بہتری کی طرف جارہی ہے۔ اس موقع پرایم پی اے وزیر زادہ نے شاہی جوڑے کو بتایاکہ کالاش کی قدیم ترین تہذیب کی بقامیں مسلم کمیونٹی کا کردار بہت ہی قابل تعریف ہے۔ انہیں علاقے میں وائلڈ لائف سے متعلق بھی بتایا گیا جس میں انہوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور جنگلی حیات کی تحفظ وبقا پر زور دیا۔ چترال میں ایک مصروف ترین دن گزارنے کے بعد برطانوی شہزادہ اورشہزادی اسلام آباد چلے گئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1990ء کے عشرے میں برطانوی شہزادہ لیڈیا ڈیانا نے بھی چترال کا دورہ کیا تھا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





