چترال(نمائندہ چترال میل)گذشتہ دنوں آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے زیرنگرانی گورنمنٹ آف کینیڈاکی تعاون سے کام کرنے والی AQCESS پراجیکٹ کی مالی معاونت سے سطح سمندرسے 12500فٹ کی بلندی پرواقع چترال کے انتہائی دورافتادہ علاقے بروغل میں دوروزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا۔جس میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات دئے گئے۔اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرنویداحمدکی سربراہی میں اے کے ایچ ایس پی کے نرسز،ایل ایچ وی اوردیگراسٹاف نے 300کے قریب مر یضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کئے۔ اس میں بوڑھے،بچے اور خواتین مریض شامل تھے۔اس موقع پرپروگرام کواڈینٹر AQCESS پراجیکٹ میرفیاض نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے انتہائی پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے طریقے،ماں اور بچے کی صحت، رہائشی علاقوں کی صفائی، اور غذائی کمی سے متعلق معلومات دینا تھا۔وادی بروغل کے مکینوں کاکہناتھاکہ میڈیکل کیمپ کاانعقادغریب اورنادارافرادکے لئے نہایت مفیدہیں کیمپ کے انعقادپرآغاخان ہیلتھ سروس چترال کے شکرگزارہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات