چترال (محکم الدین)چترال کے مقام ایون میں گذشتہ دنوں گھریلو سلنڈر کے دھماکے میں جھلسے افراد میں سے مزید دو جان بحق ہوگئے اسی طرح جان بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ جھلس جانے والوں میں شا کر اللہ کی بیوی آج صبح ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ جسے جمعرات کی شام پشاور سے گھر پہنچاکر سپرد خاک کردیا گیا۔ جبکہ بیٹا ایان کو گذشتہ روز اور والد شاکراللہ منگل کی رات دفن کیا گیا تھا۔ اسی طرح گاوں کے لوگ گذشتہ ایک ہفتے روزانہ ایک ایک میت دفناتے آ رہے ہیں۔ مریضوں کی خدمت کرنے والے ان کے رشتے دار مجیب نے ٹیلیفون پر بتایا۔کہ متاثرہ خاندان کے آٹھ افراد کو حیات آباد میڈکل کمپلکس کے برن اینڈ پلاسٹک سرجری ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔جن میں بدھ اور جمعرات کی رات ایک بجے منظور کی بیوی بھی جان بحق ہوگئی۔ اس طرح چار بچے اور ایک خاتون ایک مرد اب تک جان بحق ہو گئے ہیں۔ زیر علاج مریضوں میں منظور اور شاکر اللہ کی بیوی شامل ہیں۔ تاہم خاتون کی حالت بھی تشویشناک بتائی ہے۔ مرنے والوں میں وہ بچہ شامل ہے جسے ماں کے جھلس جانے کے بعد بچے کی موت واقع ہونے پر ماں کی زندگی بچانے کیلئے اپریشن کرکے نکالا گیا تھا۔ اسی طرح اب تک مرنے والوں میں چار بچے ایک خاتون زوجہ منظور اور مرد شاکر اللہ شامل ہیں۔ درین اثنا جان بحق ہونے والوں کے رشتے داروں نے متاثرین کے ساتھ بھر پور ہمدردی پر تمام تعاون کنندگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور زیر علاج مریضوں کی صحت یابی کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





