حکومت کے وسائیل سے قایم دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کا انتظام فوری طور پر کیری شو فیلڈ سے لیکر ان کے خلا ف انکوائری کا اغاذ کیا جائے۔اساتذہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) چترال کی قدیم اور معروف تعلیمی ادارہ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے طلباء اور اسا تذہ کے ساتھ بعض کلاس فورر ملازمین نے بر طانوی خاتون پرنسپل مس کیری شو فئلڈ کے خلا ف جلوس نکالا اور ڈی سی افس لویر چترال کے افس کے باہرگھنٹوں تک دھرنا دیااور ان کی مبینہ مالی اور انتظامی بدعنوا نیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے سکول کے پرنسپل کے خلا ف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے لیے چترال میں اپنی الگ شناخت اور پہچا ن کے حامل اس درسگاہ میں حالات ابتری کی جانب جا رہے ہیں جس سے بر وقت درست نہ کیا گیاتو اس کے بد ترین نتا ئیج بر امد ہوں گے۔اسا تذہ بشیر احمد،انعام ،الحاج،ابوالحساننات،مس شکیلہ،مس فریدہ،مس ھمیرہ اور مس عابدہ و غیرہ نے ڈپٹی کمشنر چترال لویر پر زور دیا کہ حکومت کے وسائیل سے قایم اس ادارے کا انتظام فوری طور پر کیری شو فیلڈ سے لیکر ان کے خلا ف انکوائری کا اغاذ کیا جائے۔جو کہ چترال میں وایسرائے رائے کے طرز کی طرز پر رہ رہی ہے۔اور مخصوص ٹولے کو مالی فایدہ بھی پہنچا رہی ہے۔جو ان کی حمایت کر تے ہیں انہون نے کہا کہ بر طانوی شہری پرنسپل کی مالی بد عنوا نیوں کی داستان گزشتہ روز سو شل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہونے کی بعد ان کی طرف داری کرنے کی کسی بھی شخصیت کو اجازت نہیں دینی چاہیے جو کہ محض اپنے فائدے کے درپے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سکول کا تعلیمی معیار روبہ زوال ہے جس کا ثبوت اس سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں طلباء و طالبات کی اکثریت کی ناکا می ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر چترال زاکر حسین جدون نے مظاہرین سے مزاکرات کیا اور ان کے تحفظات بالائی حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کی جس پر وہ پر امن طور پر منشتر ہو گئے۔مظاہرین ہاتھوں میں مس کیری کے خلا ف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مسلمل نعرہ بازی کر رہے تھے۔