شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال میں آئین سٹائین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ مساوات کا سالگرہ منایا گیا –

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کی انتظامیہ اور طلباء کی طرف سے ہفتہ 28ستمبر کوآئین سٹائین کے مشہور ایکوویشن ”ای از ایکویل ٹو ایم سی سکوئیر ” کا سالگرہ منانے کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا – اس پروگرام میں اکیڈمی کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کیں – ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر مظہر علی شاہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے – پروفیسر نوید اقبال گورنمنٹ کالج چترال فاروق اعظم اے ڈی او لوئیر چترال بھی تقریب میں موجود تھے – شہید اُسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے ڈائیریکٹر فداالرحمن نے اپنے خطاب میں اس دن کو منانے کی اہمیت اس ایکویشن کی تاریخ اور اس ایکوویشن کی دنیا پر حیرت انگیز اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی – فداالرحمن نے کہا اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد سائینسی علوم کے حوالے سے طلباء میں آگاہی پیدا کرنی ہے – انھوں نے کہا کہ اس مساوات میں تواناء،ماس اور روشنی کی رفتار کے باہم رشتے اور اس کے نتیجے کو الجبرہ کی زبان میں بیان کیا گیا ہے – یہ ایکوویشن تواناء اور ماس کے درمیان باہمی رشتے کو پیش کرتی ہے اور اس کے مطابق تواناء اور ماس کو ایک دوسرے میں تبدیل کیے جاسکتے ہیں – انھوں نے کہا کہ یہ ایکوویشن دنیا کو دیکھنے کے نظریے کو ایک سو اسی کے زاویے میں بدل دیا یے اس ایکوویشن کی وجہ سے ٹیکنالوجیکل ترقی کا آغاز ہوا -انہوں نے کہا کہ اس ایکوویشن کے زریعے ہمیں یہ پتہ چلا کہ تواناء اور ماس ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں – انھوں نے یہ بھی کہا کہ مادے کے انتہاء چھوٹے زرے میں بہت بڑی مقدار میں تواناء پوشیدہ ہوتی ہے -اس ایکوویشن کی وجہ سے ہم ریڈیاء قوتوں کو سمجھنے کے قابل ہوئے اور بہت سے ریڈیاء سکین بنا لیے -ڈائیریکٹر فداالرحمن نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ ایکوویشن ہی ایٹمی تواناء کے حصول کے راستوں کی نشاندہی کی -ڈائیریکٹر فداالرحمن طلباء کے سوالوں کا بھی تفصیل سے جواب دیا – مہمان خصوصی مظہر علی شاہ نے اس طرح کے منفرد پروگرام کے انعقاد پر اکیڈمی کے ڈائیریکٹر فداالرحمن,اساتذہ اور طلبا کو خراج تحسین پیش کیا- انہوں نے کہا اس طرح کے پروگرامات سے معاشرے میں سائینسی علوم کے حوالے سے آگاہی پیدا ہوتی ہے – سائنس کے میدان میں ہمارے پیچھے رہنے کی وجہ سائنسی علوم سے ناواقفیت ہے اس طرح کے پروگرامات چترال کے ہر تعلیمی ادارے میں ہونی چاہئیں -سید مظہر علی شاہ نے شہید اسامہ کے وژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین اور ان کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا -آخر میں کیک کاٹ کر آئین سٹائین کے انقلابی ایکوویشن کا سالگرہ منایا گیا –