عالمی یومِ امن کی مناسبت سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں پر وقار تقریب

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)گزشتہ دنوں عالمی یوم امن کے حوالے سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان ِ خصوصی ایریا منیجر اطرب چترال شیر ڈوم صاحب تھے۔ اور اس دن کے حوالے سے مہمان مقرر معروف مذہبی اسکالر قاضی سلامت تھے۔ انہوں نے قرآنی تعلیمات کی روشنی میں دنیا کے لیے امن کی اہمیت کو واضح کیا۔

بعد ازاں طالب علموں نے دنیا کے سب سے قدیم امن معاہدے ”میثاق مدینہ“ کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ ”مطالعہ پاکستان کے ذریعے امن کی تعلیم“، نوبل پرائز کی تاریخ اور مصوری کے مقابلے جیسے تعمیری اور تاریخی حوالے بھی پروگرام کا حصہ تھے۔ پروگرام کے آغاز میں فیکلٹی ممبر مختار علی نے پروگرام کے مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال “ماحولیاتی ایکشن برائے امن کے تھیم کے تحت یہ دن منایا جاریا ہے۔ اس دن کا مقصد عالمی امن کے بارے میں طلباء کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ان کو علمی میدان میں امن کے سفیر کے طور پر متعارف کروانا، ماحول کے حوالے سے اپنیکردار کو سمجھنے، اپنے گھر اورمعاشرے میں ایک مثالی فرد کی حیثیت سے زندگی گزارنیکے قابل بنانا شامل ہیں-پروگرام کے آخر میں پرنسپل طفیل نواز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔