چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے مقام رونڈور میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ڈی ایف او وائلڈ لائف، اور ایس ڈی ایف او بھی شامل ہیں۔ تفصیلات ک مطابق کریم آباد سے آلو لوڈ کرکے چترال آنے والی جیپ نمبر CL 618جسے ڈرائیور رحمت دین ساکن شاہ کریم آباد چلا رہا تھا۔ کہ رونڈور کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے مخالف سمت کی طرف سے آنے والے وائلڈ لائف کے ڈبل کیبن ڈاٹسن نمبر A 8663 کوشدید ٹکر ماری۔ جس سے ڈی ایف او اعجاز احمد، ایس ڈی ایف او الطاف علی شاہ اور ڈرائیور رحمت الدین جبکہ جیپ میں سوار مجاہد فورس کے دو سپاہی حسین علی اور سپاہی شیر محمد اور ڈارئیور زخمی ہوئے۔ تاہم سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کے بعد زخمی ڈی ایف او اور ایس ڈی ایف او کو ممتاز سوشل ورکر مہترجو نورالدین کے گھر منتقل کیا گیا۔ جہاں اُنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔جیپ میں سوار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کردیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ حادثے میں دونوں طرف گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈرائیور جیپ رحمت دین نے میڈیا کو بتایا۔ کہ سامنے آنے والی گاڑی کو راستہ دینے کیلئے بریک لگائی۔ جس کی وجہ سے جیپ اچانک مُڑ گئی۔ اور وائلڈ لائف کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تاہم اللہ کا فضل ہے۔ کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شغور پولیس نے حادثے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات