بونی (ذاکر زخمی سے)تجار یونین بونی اپر چترال کے حلف برداری کی تقریب بونی میں منعقد ہوئی۔ایم۔این۔اے چترال جناب مولانا عبدالاکبر چترالی صاحب اور ایم۔پی۔اے چترال جناب ہدایت الرحمٰن صاحب تجار یونین بونی کی دعوت پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور خصوصی طور پر تجار یونین چترال کے صدر جناب شبیر احمد صاحب اپنے کابینہ سیمت شرکت کر کے حلف برداری کی تقریب کو رونق بخشی۔ تجار یونین بونی ایک مہینے پہلے انتخابات جیت کر منتخب ہوئی تھی۔ پروگرام میں ایم۔این۔اے اور ایم۔پی۔اے کے علاوہ تحصیل ناظم قاری محمد یوسف،تحصیل نائب ناظم فخرالدین، ضلع کوسنلراور امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج جناب معظم خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو جناب مکرم خان،تحصیلدار مستوج رب نواز کے علاوہ علاقے کے معززین کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے ابتدائی نظامت کے فرائض سابق جنرل سکرٹری تجار یونین بونی نوروز علیشاہ نے انجام دی۔ تلاوت کلام مجید سے تقریب کا آغاز ہوا زید حجازی نے تلاوتِ کلام پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی پھر نعت شریف پیش کیے گئے۔ عبوری صدر تجار یونین بونی جناب ریٹائرڈ صوبیدار رحیم خان اپنے خطاب میں بازار یونین بونی اور اس کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی اور دورانِ انتخابات پر سکون ماحول مہیا کرنے پر تجار برادری اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تجار یونین بونی کو فغال کردار ادا کرنے کا مشوارہ دیا۔ نوروز علی شاہ ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے تجار یونین بونی کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ تفصیل سے پیش کی۔ اس کے بعد ایم۔این۔اے چترال جنا ب مولانا عبد الاکبر چترالی صاحب نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ کابینہ حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب جنرل سکرٹری نظامت کے فرئض سنبھالتے ہوے حاضرین کا اور تجار برادری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے کابینہ پر اعتماد کرکے انہیں اس قابل سمجھا کہ وہ تجار برادری کی نمائیندگی کر سکے۔ اس کے بعد سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بازار بونی کے فوری حل طلب مسائل ایم۔پی۔اے چترال کے سامنے رکھدی۔ نو منتخب صدر بازار بونی محمد شفیع اپنے خطاب میں نہ صرف بازار کے مسائل بلکہ اپر چترال ہیڈ کوارٹر بونی میں درپیش عوامی مسائل سے بھی عوامی نمائیندوں کو باخبر کیے جس سے عوامی پریشان حال ہیں۔ ان میں خاص طور پر روڈوں کے مسلے اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بونی میں ڈاکٹروں کی کمی اور دیگر مسائل کے بارے عوامی نمائیندوں کی توجہ مبذول کرائی۔ تقریب میں موجود نوجوان قیادت پرویز لال مختصراً نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور علاقے کو درپیش مختلف مسائل حل کرنے کے سلسلے ایم۔این۔اے اور ایم۔پی۔اے کو متوجہ کیا۔ مختار احمد سنگینؔ بازار میں ہوٹل،سبزی فروش،اور دیگر اشاء خور دونوش کے ساتھ متصل پولوٹری کے دوکانوں کے بارے انتہائی تحفظات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشاء خوردونوش، ہوٹل، بیکری وغیرہ کے آس پاس پولڑی کی دوکان ہونا سمجھ سے بالاتر ہے اس سے صفائی کے نظام کو کس طرح برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اور یہ انسانی صحت کے لیے ضرر رسان عمل ہے۔ انتظامیہ اور بازار یونین کو چاہیے کہ ان کے لیے جگہ مختص کریں تا کہ اشاء خورد و نوش پر ان کی منفی اثرات مرتب نہ ہو۔یہ انسانی صحت کا مسلہ ہے اسے اسان نہ لیا جائے۔
تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف اپنے خطاب میں اپنے دورِ اقتدار میں کیے ہوئے خدمات سے حا ضرین کو اگاہ کیا اور کہا کہ نا مساعد حالات اور علاقے میں قدرتی افات جیسے سیلاب اور زلزلہ کے باعث وہ خدمات سرانجام دینے سے قاصر رہا جو ان کے دل میں تھی پھیر بھی محدود وسائل کے باوجود حتہ المقدور کوشش کی کہ عوام کی کچھ خدمت کرسکے۔ اس میں جو کوتاہیاں رہ گئے وہ دانستہ ہر گیز نہیں البتہ مجبوریاں ان کے راہ میں وسائل کے شکل میں حائل ہوئے۔صدر تجار یونین بازار چترال شبیر احمد صاحب اپنے خطاب میں نومتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ نو منتخب کابینہ بونی بازار اپر چترال اپنے بہترین صلاحتیں بروئے کار لا کر نہ صرف بازار کے مسائل کرینگے بلکہ تجار یونین کو ایک فلاحی ادارہ بنانے میں بھر پور کردار ادا کرینگے۔آپ اپنے طرف سے بونی بازار کے لیے دو پبلک واش روم کا اغلان کیااور بازار یونین اپر چترال کے بہتر مفاد میں چندتجاویز بھی دی۔۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم۔پی۔اے اپر چترال مولانا ہدیت الرحمٰن نے اپنے خطاب میں بازار یونین بونی کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقن دہانی کرائی۔ اور علاقے کے لیے اپنے جد جہد باتفصیل بیان کی۔آپ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم صوبائی اسمبلی میں بیٹھ کر اپ کے حقوق سے غافل ہیں بلکہ ہم اپنے بھر صلاحیتیں بروئے کار لا کر جد و جہد میں مصروف ہیں حکومت کو اس وقت تک بہت سے چلینئجز درپیش تھے ا ب مسائل انشاء اللہ حل ہونگے اور بہت جلد چترال میں ترقیاتی کام زورو شور سے شروع ہونگے۔ہم آپ کو نا امید ہرگیز نہیں کرینگے۔صدرِ تقریب ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی اپنے ایک سالہ کارکردگی اور جدو جہد تفصیل سے بیان کی۔ بجلی کے سلسلے جد و جہد اور روڈوں کے سلسلے جو کچھ آپ نے کی ہے وہ مفصل انداز میں بیان کی۔ آپ نے کہا کہ مجھے کوئی درخواست دے یا نہ دے مجھے چترال اور اپر چترال کے مسائل کا بخوبی علم ہے۔ اور بتدریج ہم عوامی مسائل حل کرتے رہینگے۔آپ نے جو اعتماد ہمیں دی ہے ہم بھی آپ کے اعتماد پر پور اترینگے۔آ پ اپر چترال میں روڈوں کے سلسلے جو منصوبہ بندی کی ہے اس سے بھی حاضرین کو اگاہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومچترال شہر آور مضافات میں بجلی کی بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کا اجلاس،، یکم نومبر تک بجلی کی بحالی کےلئے ضلعی حکومت کو ڈیڈلائن ورنہ۔۔۔
- ہومموبائل کا غلط استعمال ذہنی صلاحیت کو متاثر کردے گا‘ ماہرین
- ہوم77سال پہلے بھارتی افواج ناجائز طور پر کشمیر پر قابض ہوئیں اور کشمیری عوام کی امنگوں کا گلا گھونٹ کر انہیں اپنے مستقبل کا آزادانہ فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا،امیرجماعت اسلامی وجہہ الدین
- ہومملزم حمید خان ولد ٹیکہ خان سکنہ منور گرم چشمہ کے قبضے سے 7.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامد۔ چترال پولیس
- ہومکھوار اہل قلم چترال کے زیراہتمام کشم اپرچترال سے تعلق رکھنے والا اردوکے شاعر و مصنف رحمت ظاہرشاہ ظاہرکاشعری مجموعہ “ماہی بے آب” کی تقریب رونمائی
- ہومچترال ٹاون میں تین دن کے اندر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائےبصورت دیگر عوام سراپااحتجاج ہوں گے۔امیر جے آئی وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد ۔۔نسلوں میں فاصلے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندادبیداد۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی۔۔یک جہتی
- ہومچترال میں خودکشیوں کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے خاطر لوئر چترال پولیس کا خصوصی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
- ہومچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا