چترال (محکم الدین) ایم پی اے چترال و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ کی کوششوں سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ گولین و ملحقہ دیگر علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 329ملین (32کروڑ 90لاکھ روپے کی) سمری منظور ہوچکی ہے۔ اور دو تین دنوں کے اندر مذکورہ فنڈ ڈپٹی کمشنر چترال کو بھیج دی جائے گی۔ پشاور سے ٹیلیفون پر وزیر زادہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ اس بحالی فنڈ سے لنک روڈ، پائپ لائین، ایریگیشن پائپ لائین موری پائین و برغوزی، چترال ٹاون واٹر سپلائی سکیم، نالے کی چینلائزیشن اور حفاظتی بند شامل ہیں۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ موری پائین پائپ لائن کی بحالی کے دوران تین قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اور ہم متاثرہ خاندانوں کے اس صدمے میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے۔ لیکن ان کی خدمت میں اس لئے حاضر نہ ہو سکا۔ کہ بحالی فنڈ کی منظوری کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کے ساتھ میٹنگ و متعلقہ سرگرمیوں میں مصروف رہا۔ تاہم اس غم کو ہم نہیں بھول سکتے۔ چیرمین ڈیڈک نے کہا۔ کہ فنڈ کی منظوری میں تاخیر کی وجہ چترال میں ہمارے متعلقہ اداروں کی طرف سے پروپوزل کی تیاری میں کمزوری تھی۔ چترال میں اگر پروپوزل کی تیاری میں تاخیر نہ ہوتی۔ تو شاید ہم بروقت بحالی کا کام شروع کرنے کے قابل ہوتے۔ تاہم اب پروپوزل منظور ہو چکا ہے۔ اور بحالی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ وزیر زادہ نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور کمشنر ملاکنڈ دویژن کا شکریہ ادا کیا۔ کہ انہوں نے گولین مسئلے کو ترجیح دی۔ اور پروپوزل بہت مختصر وقت کے دوران منظور کیا۔ انہوں نے بھر پور تعاون پر اُن کی تعریف کی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات